ایکنا نیوز- قرآن کریم کے بیاسٹھویں سورے کا نام «جمعه» ہے اس سورہ میں 11 آیات ہیں اور یہ سورہ قرآن کریم کے اٹھائیسویں پارے میں ہے. جمعہ مدنی سورہ ہے اور ترتیب نزول کے حوالے سے یہ قرآن کا ایک سو نواں سورہ ہے جو قلب رسول گرامی اسلام (ص) پر اترا ہے۔
مسلمانوں کے ہاں «جمعه» ہفتے کا آخری دن ہے اور اس سورے میں نماز جمعہ کے آداب اور شرایط بیان ہوا ہے اور اسی لیے جمعہ نام رکھا گیا ہے اور مسلمانوں کو حکم دیا جاتا ہے کہ وہ جمعہ کے دوران خرید و فروخت سے دور رہیں۔
سوره جمعه کے دو اصلی موضؤع ہیں: پہلا موضوع توحید، خدا کی صفات، رسول کے مقام اور قیامت بارے میں ہے اور دوسرے موضوع میں جمعہ کے پروگرام، بعض خصوصیات اور اس عبادت کی اہمیت بارے ہیں۔
سوره جمعه میں خدا کی تسبیح اور تمام موجودات کی ذکر اور تسبیح بارے اشارہ کیا گیا ہے اور کہا جاتا ہے کہ خدا نے عام لوگوں میں ایک ایسے رسول کا انتخاب کیا ہے جو اخلاق سے انکی تربیت کرتا ہے۔
اسی طرح مسلمانوں کو خبردار کیا جاتا ہے کہ وہ یہودیوں کی طرح نہ بنیں جو آسمانی کتاب اور پیغمبر کی باتوں پر عمل نہ کرتے گرچہ ظاہری طور پر وہ تورات پر ایمان کی بات کرتے تاہم اس سے کوئی فایدہ نہ اٹھاتے اور حیوانوں کی طرح جو صرف سامان اٹھاتے اور پھر بھی تصور کرتا کہ خدا سے انکی دوستی ہے لیکن حقیقت میں وہ ستمکار ہے۔
اس سورے میں مسلمانوں کو نماز جمعہ میں شرکت کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے جو ان میں اتحاد اور تعلقات کا سبب بنتی ہے لہذا جمعہ میں اخروی ثواب کے علاوہ دنیاوی فوائد بھی ہیں۔
اس سورے میں اہم ترین دستورات میں کہا گیا ہے کہ جب نماز جمعہ کو وقت ہوجائے تو خرید و فروخت کو چھوڑ دیں اور خدا کے لیے حرکت کریں اور جو اس حکم کے خلاف عمل کرے گا درحالیکہ رسول گرامی اس نماز کے خطبے میں مصروف ہیں وہ خطبوں کو چھوڑ کر خرید و فروخت کرتے ہیں انکی مذمت کی جاتی ہے اور اس رویے کو اس معنی میں قرار دیتا ہے کہ انہوں نے خدا اور اسکے قوانین سے کوئی آشنائی حاصل نہیں کی ہے۔/