ایکنا نیوز کے مطابق ایران کے انتالیسوین بین الاقوامی قرآنی مقابلوں میں خواتین کے حفظ اور ترتیل مقابلوں کے حوالے سے بعض خواتین ججز اور قرآنی شخصیات سے بات چیت کی گیی۔
بحرین کی رمله مکی جو مقابلوں میں دوسری بار بطور جج شریک ہے انہوں نے مقابلوں کے حوالے سے کہا کہ پچھلے مقابلوں کے مقابل اس سال مقابلوں کے معیار میں بہت بہتری دیکھی جاسکتی ہے۔
صوت کے شعبے میں جج محبوبه کاتب، کا کہنا تھا کہ سال بہ سال مقابلوں کا معیار بڑھتا جارہا ہے اور مقابلے مزید سخت تر ہوتے جارہے ہیں۔
کویت کی بدریه العبدلی جو لحن میں بطور ججز شریک ہے انکا کہنا تھا: اس سال تیسری مرتبہ بطور جج میں شریک ہوں اور مقابلوں کے انتظامات کافی بہتر ہیں، اب تک بہترین مقابلے سامنے آئے ہیں تاہم ترتیل کے مقابلوں میں مزید مشق کی ضرورت ہے۔/
4123333