ایکنا- خبررساں ادارے Lybia Observer،کے مطابق لیبیا کے قومی حکومت کے وزیر ثقافت محمد موسی المغریف(Musa Muhammad al-Maqrif)، کا کہنا ہے کہ بن غازی کو اسلامی دنیا کے ثقافتی دارالخلافہ بنانے کے لیے تیاری مکمل ہے۔
وزیرثقافت کے مطابق بنغازی کے مئیر الصقربوجواری نے اعلان کیا ہے کہ سال 2023 میں یہ شھر ثقافتی مرکز کے لیئے پوری طرح سے تیار ہے۔
بوجواری نے بنغازی کو سال 2013 کے لیے ثقافتی مرکز قرار دینے کے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ مختلف اسلامی اور ثقافتی تقریبات کے لیے تیاریاں جاری ہیں۔
اجلاس میں مختلف تجاویز پیش کی گئیں جنمیں مختلف فیسٹیول، آرٹ تقریبات، نمائش اور دیگر جشن پروگرام منانا شامل ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ سولہ سال قبل طرابلس کو سال 2007 میں اسلامی دنیا کے ثقافتی دارالخلافہ بنایا گیا تھا۔/
4125240