ایکنا- خبررساں ادارے عرب نیوز کے مطابق سعودی عرب کے ٹیلی ویژن قرآنی مقابلہ میں دنیا کے ۲۳ ممالک سے پچاس قاری فاینل راونڈ میں پہنچ چکے ہیں۔
سعودی وزارت سیاحت کے تعاون سے منعقدہ مقابلے میں بارہ ملین ریال انعامات مقرر کیے گیے ہیں ۔ مذکورہ مقابلے سعودی ٹی وی MBC اور دیگر سوشل میڈیا سے رمضان المبارک میں نشر ہوں گے۔
مقابلوں میں رجسٹریشن چار جنوری سے شروع ہوئے تھے جسمیں 165 ممالک سے ۵۰ هزار افراد نے نام لکھوائے تھے۔
مقابلوں کے لیے شرکاء نے تلاوت کے کلیپ ججز کو ارسال کیے جنمیں منتخب افراد کو فاینل راونڈ کے لیے سلیکٹ کیا گیا جو رمضان المبارک میں ریاض میں فاینل کے لیے حاضر ہوں گے۔
مقابلہ «عطر الکلام» دنیا کا پہلا مقابلہ ہے جسمیں تلاوت اور اذان کے مقابلے شامل ہے۔
اس دلچسپ مقابلے کو بین الاقوامی ثقافتی وحدت اور ہم آہنگی کے لیے شروع کیا گیا ہے۔
مقابلوں میں مسجد الحرام کے موذن شیخ احمد نحاس کے علاوہ کویت، مراکش، لیبیا اور مصر سے ماہرین ججز کے طور پر شریک ہیں.
ججز میں ماہرین کے علاوہ ایک نظارتی کمیٹی بھی کام کررہی ہے اور انتظامیہ کے مطابق اس سال مقابلوں میں سب سے چھوٹے امیدوار کی عمر پانچ سال سے ہے جب کہ بزرگ ترین امیدوار کی عمر ایک سوچار سال ہے۔/
4125120