سعودی عرب؛ معروف واعظ کا بن سلمان کی پالیسیوں پر شدید اعتراض

IQNA

سعودی عرب؛ معروف واعظ کا بن سلمان کی پالیسیوں پر شدید اعتراض

7:47 - March 04, 2023
خبر کا کوڈ: 3513868
ایکنا تھران: معروف مبلغ عماد المبیض نے ملک میں بن سلمان کی سرگرمیوں کو اسلامی تعلیمات سے متصادم قرار دے دیا۔

ایکنا- عربی 21 نیوز کے مطابق مسجد ملک عبدالعزیز کے واعظ «عماد المبیض» نے ٹوئٹر پر بادشاہ ملک سلمان، اور ولی عھد محمد بن سلمان اور سیاحت کے وزیر و مشیر خاص ترکی آل الشیخ کی پالیسیوں کی شدید مذمت کردی۔

انہوں نے ٹوئٹر پر وائرل ویڈیو میں قرآنی آیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: حق اور حقیقت کی طرف کے پیام کو اپنی جانب سے  ملک سلمان بن عبدالعزیز اور محمد بن سلمان بن عبدالعزیز کے نام جاری کرتا ہوں اور یہ کہونگا کہ میں تمھارا امین ہوں۔

 

المبیض مزید کہتا ہے: امور مملکت چلانے میں خدا سے ڈریں اور اسلام کی نابودی کا پروسیس روک دین، یہ ملک ایمان اور خدا کے احکام کی بنیاد پر بنا ہے اور جو آج کل ہورہے ہیں ان اصولوں کی منافی ہے۔

 

المبیض نے اپنے خطاب میں امور تفریح کے سربراہ  ترکی آل الشیخ کو ملک میں جاری مخلوط تفریحی پارٹیوں کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے کہا: نوجوان بچوں اور بچیوں کے حوالے سے خدا کا خوف کریں، رسول گرامی فرماتے ہیں: کوئی بندہ ایسا نہیں جس کے ذمے کچھ افراد کو رکھا گیا ہو اور وہ ان کے بارے میں خیانت کرے تو اللہ ان پر جنت حرام کردیتا ہے۔

 

امام جماعت و خطیب مسجد ملک عبدالعزیز کا مزید کہنا تھا: رسول گرامی اسلام(ص) جو دوسروں کو گناہ کی دعوت دے تو انکے گناہ  میں شریک ہوں گے میرے رب میں نے پیغام پہنچایا تو گواہ رہنا.

 

بن سلمان  نے ملک میں کافی اصلاحات کی ہے اور جدت پسندی کے نام پر کافی سرگرمیاں شروع کررکھی ہیں جس پر مختلف شاہی اور مذہبی طبقوں کو شدید تحفظات ہیں۔

 

سوشل میڈیا میں صارفین اور کافی دیگر لوگ ریاض میں "ڈاون ٹاون" بنانے پر «محمد بن سلمان»، کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں اور انکا کہنا تھا کہ اس طرح کے گھر بنانا خانہ کعبہ سے مشابہت رکھتا ہے اور یہ اس مقدس مقام کی توہین ہے۔/

 

4125695

نظرات بینندگان
captcha