امام زمانہ(عج) کی والادت با سعادت کے موقع پر دنیا بھر میں مختلف جشن، تقاریب، محافل اور مقابلوں کا اہتمام کیا جاتا ہے جنمیں امام عصر سے محبت اور تجدید بیعت کیے جاتے ہیں اسی حوالے سے کوئٹہ میں مصباح قرآنی اکیڈمی کی جانب سے " خط بنام امام زمانہ(عج)" کا اہتمام کیا گیا ہے جس پر ایکنا نیوز نے گفتگو کی ہے۔
ایکنا: مقابلہ کس نوعیت کا ہے اور اس میں کون شریک ہوسکتے ہیں؟
مقابلہ میں طلبا اور طالبات جنکی عمریں بیس سال سے کم ہیں وہ ایک لائن یا ایک پیراگراف میں خط لکھ کر شریک ہوسکتے ہیں خط اردو ، انگریزی یا فارسی میں لکھا جاسکتا ہے اور ان میں منتخب افراد کو جشن نیمہ شعبان اور امام عصر کی ولادت پر معروف امام بارگاہ حسینی سید آباد میں منعقدہ جشن میں انعامات دیے جائیں گے۔
ایکنا: مقابلوں کا مقصد اور اہداف بتائے؟
دنیا اس وقت بدترین بحرانوں سے دوچار ہے اور ہر دل سے مولا کے ظہور کی دعا نکل رہی ہے اسی حوالے سے ہم کہہ سکتے ہیں کہ مقابلے کا مقصد امام زمان(عج) سے محبت کے ساتھ انکی معرفت حاصل کرنا اور انکی محبت کو عام کرانا اور انکے ظھور میں چھوٹی سے خدمت سے ذمہ داری آگاہ کرانا ہے۔
ایکنا: مقابلے میں کم عمر کے جوانوں کو محدود رکھنے کا مقصد بتائیے
معاشرے میں جوانوں اور نوجوانوں کا کردار بیحد اہم ہے اور اسی حوالے سے جوان جنکے قلوب پاک ہوتے ہیں اور یہی جوان امام کی فوج میں خدمت کار بن سکتے ہیں انکے نورانی دلوں کا حال جاننے اور انکی دعا سننے کے لیے اس کاوش کو انجام دی گیی ہے اور اس سے ہٹ کر مقابلہ اوپن رکھنے سے فیصلہ سازی میں مشکل اور نا انصافی کا شبہ ہوسکتا تھا۔
ایکنا: پاکستان میں عشق اہل بیت کے بارے میں کہا کہنا چاہیں گے؟
پاکستان میں اکثریت خاندان رسالت اور اہل بیت سے محبت کرنے والؤں کی سرزمین ہے اور جشن میلاد النبی، اور ولادت امام علی اور امام حسین علیہ السلام کے موقع پر منعقدہ محافل اور مزاروں پر لوگوں کے اظھار عقیدت سے اس بات کا بخوبی اندازہ لگایا جاسکتا کہ لوگ کسقدر خاندان نبوت اور اہل بیت و اصحاب رسول گرامی سے عشق رکھتے ہیں۔
اس کے علاوہ پاکستان میں رمضان المبارک میں مساجد میں محافل قرآن، نمازبا جماعت، اور دیگر محافل سے عشق رسول گرامی بخوبی واضح ہوتا ہے۔