ایکنا نیوز- قرآن کریم کے پنسٹھویں سورے کا نام «طلاق» ہے. اس سورے میں 12 آیات ہیں جو
قرآن کے اٹھائیسویں پارے میں ہیں. ترتیب نزول کے حوالے سے یہ مدنی سورہ قرآن کا نناواں سورہ ہے جو قلب رسول گرامی اسلام (ص) پر نازل ہوا ہے۔
اس سورے کو سورہ طلاق اس وجہ سے کہا جاتا ہے کہ اس میں میاں بیوی کے الگ ہونے کے قوانین کو بیان کیا گیا ہے. اس سورہ کا نصف انہیں قوانین کے حوالے سے مخصوص ہے.
سوره طلاق میں طلاق بارے خبردار اور بشارت دی گئی ہے اور دوسرے حصے میں خدا کی عظمت و بلندی، رسول اسلام کی فضیلت، نیک کام کا بدلہ اور برے افراد کی سزا کی بات ہوئی ہے۔
سوره طلاق میں احكام طلاق اور نصیحتیں، قوانین طلاق، الگ ہونے والی خواتین کے احکام، حاملہ خواتین کے احکام۔ اور معاشرے کے انجام کی طرف اشارہ کیا گیا ہے۔
اس سورہ میں توحید کی بات، معاد یا قیامت، نبوت اور تقوا کی اہمیت، تقوا اور خدا پر توکل بھی سورہ طلاق میں بیان کیا گیا ہے۔
اس سورہ میں دو گروپ کے انجام کی بات کی گیی ہے پہلا ان لوگوں کی بات ہے جنہوں نے خدا کے حکم کی نافرمانی ہے جن کو سخت عذاب کا سامنا ہوا، دوسرا گروپ ان لوگوں کی ہے جنہوں نے رسولوں کی پیروی کی اور خدا کی نعمتوں سے مالا مال ہوں گے۔/