ایکنا- سیٹلائٹ چینل کفیل کی ویب سائٹ کے مطابق مذکورہ قرآنی نمایش آستانہ عباسی سے وابستہ ادارے کی زیرنگرانی نجف اشرف میں منعقد کی گئی ہے۔
آستانہ عباسی سے وابستہ ادارے کے ڈائریکٹر «سید مهند المیالی» کا اس بارے کہنا تھا: قرآنی سرگرمیوں کے حوالے سے نمائش یونیورسٹی طلبا اور اعلی تعلیمی اداروں کے تعاون سے منعقد کی گیی ہے۔
انکا کہنا تھا کہ نمائش کا مقصد نئی نسل کو قرآنی تعلیمات سے روشناس کرانا اور جدید چیلنجیز کے مقابل مضبوط بنانا ہے۔
المیالی کا کہنا تھا: نمایش کے ہمراہ دیگر پروگرامز بھی منعقد ہوںگے جنمیں قرآنی تحریری مقابلہ، قرآت، قواعد تجوید کورس، حفظ کے مقابلے اور قرآنی ایپ کی رونمائی شامل ہے۔
انہوں نے اس حوالے سے «الفرات الأوسط» یونیورسٹی کے تعاون کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا: قرآنی سیمینار، قرآنی نشستیں اور یونیورسٹیوں میں تعاون تبادلہ خیال اور اساتذہ کے لیے اسپشل کورسز بھی پروگرام میں شامل ہیں۔/
4127030