ایکنا- خبررساں ادارے العهد کے مطابق سابق رکن پارلیمنٹ اور شیعہ عالم اور رہنما شیخ حسن عیسی جو آل خلیفه کی قید میں بسر کررہے ہیں انہوں نے بحرین کی صورتحال اور نا انصافی پر بطور احتجاج بھوک ہڑتال کا اعلان کردیا۔
یہ اعلان اس وقت ہوا ہے جب بحرین میں بین الاقوامی شیخ عیسی اجلاس بحرین میں ہورہا ہے جو آج سے شروع ہوگا اور توقع کی جاتی ہے کہ اس میں دو ہزار اراکین پارلیمنٹ اور 179 ناظر مختلف ممالک سے شریک ہوں گے۔
شیخ حسن عیسی تقریبا گذشتہ ۹ سال سے بے جرم و خطا آل خلیفه کی قید میں ہے جو ملک میں نظام عدل اور آزادی و جمہوریت کے لیے آواز بلند کرنے کی پاداش میں قید و بند میں بسر کررہے ہیں۔
آل خلیفہ جمہوریت اور نظام عدل کے لیے آواز اٹھانے والے تمام مخالفین کو قید کررہی ہے اور ان رہنماوں میں سابق رکن پارلیمنٹ شیخ علی سلمان قابل ذکر ہے۔/
4127141