اقوام متحدہ سربراہ نے قرآنی آیت پر اشارے کے ساتھ اسلام فوبیا خاتمے کا مطالبہ کردیا + ویڈیو

IQNA

اقوام متحدہ سربراہ نے قرآنی آیت پر اشارے کے ساتھ اسلام فوبیا خاتمے کا مطالبہ کردیا + ویڈیو

8:36 - March 13, 2023
خبر کا کوڈ: 3513927
ایکنا تھران: اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے اسلامو فوبیا سے مقابلے کے عالم دن پر مسلمانوں سے نفرت کا خاتمے کا مطالبہ کردیا۔

ایکنا نیوز- خبررساں ویب سائٹ العربی الجدید کے مطابق گوٹریس نے اسلامو فوبیا کے عالمی دن کی مناسبت سے مسلمانوں کے خلاف نفرت کے خاتمے کا مطالبہ کیا ہے۔

اقوام متحدہ کے جنرل سیکریٹری نے پیغام میں کہا:  دو ارب کے لگ بھگ مسلمان اس دنیا میں بستے ہیں اور انسانیت کے جلووں کے مختلف رنگ ہیں تاہم افسوس انکی بڑی تعداد تعصب اور نسل پرستی کا شکار ہے۔

 

گوٹریس نے مسلم خواتین کی مشکلات پر اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ انکو جنس اور عقیدے کی بنیاد پر نشانہ بنایا جاتا ہے اور یہ نسل پرستی،  آئیڈیالوجی، نیو نازی اور تشدد کی بنیاد پر کیا جاتا ہے جس سے مسلمان اور بعض مسیحی طبقہ متاثر ہوتے ہیں۔

 

اقوام متحدہ سربراہ نے پیغام کے ایک اور حصے میں فرقہ وارانہ اقدامات سے مقابلے پر تاکید کرتے ہویے کہا ہے کہ سوشل میڈٰیا میں اس توہین میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے۔

گوٹریس نے پیغام میں قرآنی آیت کی طرف اشارہ کرتے ہویے کہا کہ اسلام نے چودہ سو سال قبل لوگوں کو امن و محبت کا درس دیا ہے۔

 

گوٹریس نے خطاب میں آیت ۶ سوره توبه کے ترجمے کو پیش کیا کہ: « وَإِنْ أَحَدٌ مِنَ الْمُشْرِکِینَ اسْتَجَارَکَ فَأَجِرْهُ حَتَّیٰ یَسْمَعَ کَلَامَ اللَّهِ ثُمَّ أَبْلِغْهُ مَأْمَنَهُ ۚ ذَٰلِکَ بِأَنَّهُمْ قَوْمٌ لَا یَعْلَمُونَ» (اور اگر کوئی مشرک تم سے پناہ مانگے (کہ دین سے آگاہ ہوسکے)  تو پناہ دو تاکہ کلام خدا سن سکے اور سننے کے بعد انکو انکی منزل جانے دو کہ یہ نا آگاہ ہے۔/

 

ویڈیو میں قرآنی پیغام سن سکتے ہیں:

 

ویڈیو کا کوڈ

 

4127500

نظرات بینندگان
captcha