عالمی یوم حکیم نظامی گنجوی پر ادبی نشست

IQNA

ایکنا رپورٹ؛

عالمی یوم حکیم نظامی گنجوی پر ادبی نشست

9:24 - March 13, 2023
خبر کا کوڈ: 3513930
ایکنا تھران: حکیم نظامی گنجویؒ کے عالمی دن اور فارسی زبان کی اہمیت، چیلنجیز اور امکانات پر خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران کے زیراہتمام دوستانہ نشست منعقد کی گئی۔

ایکنا نیوز کی رپورٹ کے مطابق دنیائے فارسی کے عظیم حکیم، دانشور اور شاعر حکیم نظامی گنجویؒ کے عالمی دن اور بلوچستان میں فارسی زبان کی اہمیت اور موجودہ صورتحال پر خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران، کوئٹہ میں '' حکیم نظامی گنجویؒ اور فارسی زبان کی تاریخی اہمیت'' کے عنوان سے ادبی دوستانہ نشست منعقد کی گئی جس میں بلوچستان سے تعلق رکھنے والے اہل ادب اور فارسی اساتذہ  نے شرکت کیں اور  حکیم نظامی گنجویؒ کے کلام پر روشنی ڈالیں.

 

سیمینار میں بلوچستان یونیورسٹی کے اساتذہ کے علاوہ ، معروف شعراء، معروف لکھاری اور شاعر سرور جاوید، ڈاکٹر کمیل قزلباش، پروفیسر شاہ محمود شکیب، عبدالقیوم بیدار، محترمہ جمیلہ عباسی، ایرانی قونصلیٹ کے سفارت کار اور علمی شخصیات کے علاوہ پروگرام میں فارسی زبان سے تعلق رکھنے والے طلبا اور فارسی دوست دانشور بھی شریک تھے۔

 

عالمی یوم حکیم نظامی گنجوی پر ادبی نشست

 

سیمینار کا غاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کے بعد خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران، کوئٹہ کے نئے ڈائریکٹر ڈاکٹر سید ابوالحسن میری نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور استقبالیہ خطاب میں فارسی زبان کی اہمیت کو اجاگر کیا۔

 

عالمی یوم حکیم نظامی گنجوی پر ادبی نشست

 

تقریب میں نظامی گنجوی کی شخصیت اور زندگینامہ پر اردو زبان میں مختصر اور مفید ڈکومنٹری پیش کی گیی۔

 

نشست میں مقررین نے نظامی گنجوی کو عظیم شاعر، حکیم اور دانشور کے طور پر عالم اسلام کا عظیم سرمایہ قرار دیا اور بلوچستان میں فارسی زبان کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے فارسی زبان کی ترویج  کے لیے مختلف تجاویز اور مشورے پیش کیے۔

 

عالمی یوم حکیم نظامی گنجوی پر ادبی نشست

 

منتظمین کے مطابق ادبی نشست کا مقصد نظامی گنجوی کی شخصیت کو متعارف کرانا، بلوچستان میں فارسی زبان کی ترویج اور جدید دور میں اس زبان کے درپیش چیلنجیز سے آگاہی حاصل کرانا بتایا گیا۔/

 

عالمی یوم حکیم نظامی گنجوی پر ادبی نشست

عالمی یوم حکیم نظامی گنجوی پر ادبی نشست

 

نظرات بینندگان
captcha