ایسا پیغمبر جس کے معجزات عیسی کے مانند تھے۔

IQNA

قرآنی شخصیات/ 35

ایسا پیغمبر جس کے معجزات عیسی کے مانند تھے۔

7:39 - March 16, 2023
خبر کا کوڈ: 3513950
الیسع نبی جوانی میں حضرت الیاس کے ہاتھون شفا پانے کے بعد انکی شاگردی اختیار کرتا ہے پھر انکا جانشین بن کر بنی اسرائیل کو توحید کی دعوت دیتا ہے۔

ایکنا نیوز- یسع یا اَلیَسَع(ع) بنی اسرائیل کے انبیاء میں شمار ہوتا ہے جنکا مکمل نام یسع بن اخطوب بن العجوز ہے جو حضرت الیاس (ع) کے شاگرد تھے اور بعد میں پیغمبری پر مبعوث ہوتا ہے۔

ان دونوں پیغمبروں کے بارے میں کافی داستانیں بیان ہوئی ہیں جنمیں ایک یہ ہے کہ ایک خاتون جس کا تعلق بنی اسرائیل سے تھا انکا ایک بیٹا تھا «الیسع بن اخطوب» کے نام سے، اس خاتون نے حضرت الیاس کو انکے دشمنوں سے بچانے کے لیے گھر میں پناہ دی؛ حضرت الیاس نے شکریے کے طور پر انکے بیٹے الیسع کو دعا دی جو سخت بیمار تھے اور وہ شفا یاب ہوتے ہیں. الیسع نے اس معجزہ کو دیکھ کر حضرت الیاس پر ایمان لایا۔

بعض کا کہنا تھا کہ حضرت الیسع، کا حضرت الیاس سے رشتہ داری ہے اور وہ انکا چچا زاد ہے اور انکے بعد  لوگوں کو حق کی طرف دعوت دیتے تھے۔

 

 الیسع کے کافی معجزات تھے اور کہا جاتا ہے کہ وہ حضرت عیسی(ع) کی طرح پانی پر چلتے تھے اور  مُرده را کو زندہ کرتے اور اندھے کو بینا اور جذام کی بیماری کو شفا عطا کرتے۔

 الیسع کا نام دو بار قرآن میں آیا ہے سورہ انعام و سورہ ص میں۔ سوره انعام میں کہا جاتا ہے کہ وہ حضرت ابراهیم(ع) کی نسل سے ہے تاہم انکے بنی اسرائیل کے پیغمبر ہونے کے بارے میں کچھ نہیں کہا گیا ہے۔ سوره ص میں انکی تعریف کی گیی ہے اور دو دیگر پیغمبر «اسماعیل» و «ذوالکفل» کے ہمراہ انکو اچھے انداز میں یاد کی گیی ہے۔

 تورات اور بعض دیگر بادشاہوں کی کتاب میں انکا نام الیشع فرزند شافات آیا ہے الیشع عبری زبان میں «نجات دہندہ» اور شافات کا معنی «قاضی» ہے.

جب حضرت الیسع نے اپنا جانشین بنانا چاہا تو کہا: وہ اس عہدے کو ذمے لے سکتا ہے جو راتوں کو نماز ادا کرے اور دن کو روزہ رکھے اور فیصلہ کرتے ہویے کبھی غضبناک نہ ہو. تین بار یہ اعلان کیا کسی نے جواب نہ دیا مگر تینوں دن ایک جوان جو انتہائی معمولی جوان تھا اس نے آمادگی کا اظھار کیا تیسرے دن حضرت الیسع نے انکو جانشین بنایا اور اس نے مردانگی سے اس عہدے کو نبھایا اور پھر خدا نے انکو ذوالکفل کے نام سے یاد کیا۔

سعودی عرب کے شیعہ نشین علاقے لعوجم میں ایک مزار کو الیسع نبی سے منسوب کیا جاتا ہے تاہم اس مقبرے کو مسمار کیا گیا البتہ ترکی میں بھی الیسع کا ایک مزار موجود ہے۔/

نظرات بینندگان
captcha