عراق میں گروپ طلبا قرآنی مقابلوں کا اختتام+ تصاویر

IQNA

عراق میں گروپ طلبا قرآنی مقابلوں کا اختتام+ تصاویر

8:03 - March 18, 2023
خبر کا کوڈ: 3513960
ایکنا تھران: عراق کے قومی طلبا گروپ مقابلوں کے اختتام پر تین گروپ کو منتخب کرلیا گیا ۔

ایکنا نیوز کی رپورٹ کے مطابق مذکورہ قرآنی مقابلے دارالقرآن آستانہ حسینی اور کربلا کی  «وارث الأنبیاء» یونیورسٹٰی کے تعاون سے منعقد کیے گیے۔

آستانہ حسینی کے میڈٰیا نمایندے کے سربراہ کرار الشمری کا اس بارے کہنا تھا: قومی طلبا مقابلے چار روز تک جاری رہنے کے بعد  اختتام پذیر ہوگیے ہیں جنمیں 28 یونیورسٹیوں کے ۸۰ طلباء شریک تھے۔

انکا کہنا تھا: قرآنی مقابلوں کے لیے مختلف یونیورسٹیوں کے ایک ماہرین کے گروپ کو ججمنٹ کے لیے دعوت دی گیی تھی۔

 

الشمری کا کہنا تھا: مقابلوں میں حفظ، تلاوت اور تفسیر کلام وحی کے مقابلے شامل تھے جہاں اختتام پر کوفه، ذی‌قار اور بغداد یونیورسٹی نے بالترتیب اول تا سوم پوزیشن جیت لی۔

آستانہ حسینی کے نمایندے کا کہنا تھا: مذکورہ مقابلے جو کربلا کی «وارث الانبیاء» یونیورسٹی میں منعقد کی گیی تھی اس کے ساتھ دیگر قرآنی محافل، ورکشاپ اور پروگرام بھی منعقد ہوئے جب کہ نظارت کے فرائض آستانہ حسینی کے «استاد صفاء السیلاوی»، انجام دیں رہے تھے۔/

 

 

4128614

نظرات بینندگان
captcha