کمزوریوں کی اصلاح اور نقاط قوت کی بہتری اور خود اعتمادی سے روشن مستقبل بنا سکتے ہیں

IQNA

امام رضا علیہ السلام کے حرم میں رہبرانقلاب اسلامی کا سالانہ خطاب

کمزوریوں کی اصلاح اور نقاط قوت کی بہتری اور خود اعتمادی سے روشن مستقبل بنا سکتے ہیں

20:36 - March 21, 2023
خبر کا کوڈ: 3513977
کامیابیاں ایرانی عوام کے ایمان اور اعتقاد سے حاصل ہوئی ہیں پہلے ہم دوسروں پر بھروسہ کرتے تھے لیکن آج ہم اپنی توانائیوں پر بھروسہ کرتے ہیں۔

ایکنا نیوز کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی نے مشہد مقدس میں حضرت امام رضا علیہ السلام کے حرم مطہر میں لاکھوں زائرین اور مجاورین کے اجتماع سے اپنے سالانہ خطاب میں فرمایاکہ کورونا پابندیوں کی وجہ سے چند سال کے عرصے کے بعد دوبارہ آپ کے درمیان آنے کا موقع ملا جس پر ہم اللہ کا شکرادا کرتے ہیں .
آپ نے فرمایا کہ جس جگہ ہم آپ سے مخاطب ہیں یہ بہترین و روحانی مقام ہے جومقام نزول ملائکہ ہے۔ رہبرانقلاب اسلامی نے اسلامی جمہوری نظام سے دشمنوں کی عداوتوں کا ذکرکرتے ہوئے فرمایا کہ ان کا مقصد اسلامی جمہوری نظام اور اس کی ماہیت کو ختم اور تبدیل کرنا ہے 
آپ نے فرمایا کہ دشمن امام خمینی کا نام نہیں سن سکتا ان کی تعلیمات کا مخالف ہے یوم القدس، میدان میں عوام کی موجودگی اور ایران میں انتخابات اور عوام کی بھرپور شرکت کا مخالف ہے 
رہبرانقلاب اسلامی نے زورے دے کر فرمایا کہ دشمن جن چیزوں کا مخالف ہے وہی ایرانی عوام کا نقطہ قوت ہے۔ 
آیت اللہ العظمی سیدعلی خامنہ ای نے فرمایا کہ دشمن اور سامراج چاہتا ہے کہ ایران میں ایسی حکومت آئے جو سامراجی دنیا کی مطیع محض ہو اور اس کی مرضی کے مطابق کام کرے اور ایران کے قدرتی ذخائر کو لوٹ سکے۔

آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے ایرانی عوام کو مومن اور باایمان قرار دیتے ہوئے فرمایا کہ ایرانی عوام نے پچھلے عشروں کے دوران دشمنوں کی مسلسل ریشہ دوانیوں اور سازشوں کوناکام بنایا اور ان پر غلبہ حاصل کیا جس کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی 
رہبرانقلاب اسلامی نے فرمایاکہ ایران کے علاوہ دنیا کی کون سی قوم ہے جس نے عشروں کی سازشوں اور عداوتوں پر ہمیشہ غلبہ حاصل کیا ہو، دشمنوں کے مقابلے میں پوری قوت کے ساتھ استقامت کا مقابلہ کیا ہو؟
آپ نے پچھلے مہینوں کے دوران ایران کے اندر ہونے والے بلووں کا ذکرکرتے ہوئے فرمایا کہ دشمن طاقتوں نے براہ راست بلوائیوں کا ساتھ دیا، امریکی اور یورپی ملکوں کے سربراہوں نے مٹھی بھر بلوائیوں کی کھل کر سیکورٹی مالی اور اسلحہ جاتی حمایت کی اور وہ یہ سمجھ رہے تھے وہ اپنے اس اقدام سے اسلامی جمہوری نظام کو کمزور کرسکیں گے لیکن اسلامی جمہوری نظام نے ثابت کیا کہ وہ بہت ہی طاقتور اور مقتدر ہے۔ 
آپ نے فرمایا کہ اس سال گیارہ فروری کی ریلیاں پچھلے برسوں کی ریلیوں کے مقابلے میں زیادہ پرجوش تھیں اور یہ ثابت کرتی ہیں اسلامی جمہوریہ ایران اور ایرانی عوام مضبوط و پائیدار ہیں ۔

 

کمزور نکات کی اصلاح اور نقاط قوت کی بہتری سے اور خود اعتمادی سے روشن مستقبل بنا سکتے ہیں

رہبرانقلاب اسلامی نے امریکا اور دشمنوں کی شدید ترین پابندیوں کے باوجود ایران کی ترقی و پیشرفت کا ذکرکرتے ہوئے فرمایا کہ ایرانی عوام نے سائنس و ٹیکنالوجی، دفاعی و خلائی شعبوں اور ایٹمی اور دیگر میدانوں میں پیشرفت کی اور بعض شعبوں میں سائنسی اعتبار سے ایران دنیا کے چند گنے چنے ملکوں کی صف میں کھڑا ہوگیا ہے اور دنیا کے معروف سائنسدان ایرانی سائنسدانوں کی کاوشوں اور کارناموں کی تعریف کرنے پر مجبور ہوئے ہیں 
خارجہ تعلقات کے میدان میں ایران کی کامیابی کا ذکرکرتے ہوئے آپ نے فرمایا کہ امریکا اور مغرب نے کوشش کی کہ ایران کو الگ تھلگ کردیں لیکن اس کا الٹا نتیجہ نکلا ۔ 

 


آپ نے فرمایا کہ ہاں مغرب سے ہمارے تعلقات کمزور ہوئے اور امریکا سے ہمارا کوئی رابطہ تھا ہی نہیں لیکن ایشیا اور دیگر براعظموں کے ملکوں اور ہمسایہ اور علاقے کے ممالک سے ہمارے تعلقات کی سطح اپنے عروج کو پہنچ گئی اور ایران ایشیا اور دیگر خطوں کی اہم بین الاقوامی تنظیموں کا ممبربن گیا 
رہبرانقلاب اسلامی نے فرمایا کہ البتہ یورپی ملکوں سے ہمیں کوئی دشمنی نہیں ہے اگر وہ ہمارے ساتھ کام کرنا چاہتے ہیں تو ہم بھی ان کے ساتھ تعاون کرنے کو تیار ہیں 
آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے فرمایاکہ یہ ساری کامیابیاں ایرانی عوام کے ایمان اور اعتقاد سے حاصل ہوئی ہیں پہلے ہم دوسروں پر بھروسہ کرتے تھے لیکن آج ہم اپنی توانائیوں پر بھروسہ کرتے ہیں ۔
رہبرانقلاب اسلامی نے فرمایا کہ افغانستان شام اور عراق جیسے ملکوں میں بحران امریکا کا پیدا کیا ہوا تھا وہ ان ملکوں میں اپنے مفادات حاصل کرنا چاہتا تھا البتہ اسے افغانستان سے شکست کھاکر نکلنا پڑا 
آپ نے فرمایاکہ ایرانی عوام نے جس طرح سے اب تک دشمنوں کوشکست دی ہے آئندہ بھی انہیں طمانچے رسید کرتی رہے گی ۔ 
آپ نے فرمایا کہ ہم کھل کراعلان کرتے ہیں کہ ہم استقامتی محاذ کی حمایت کرتے رہیں گے اورہم جنگ یوکرین میں ایران کی مداخلت کی خبروں کو سختی سے مسترد کرتے ہیں۔ آپ نےمایا کہ یوکرین کی جنگ کی آگ امریکا نے بھڑکائی ہے ، اسی نے جنگ کے اسباب فراہم کئے اور اس جنگ سے اگر کسی کو فائدہ پہنچ رہا ہے تو وہ ا مریکا ہے ۔

نظرات بینندگان
captcha