بین الاقوامی مقابلہ«إن للمتقين مفازاً» کا آغاز آج سے

IQNA

بین الاقوامی مقابلہ«إن للمتقين مفازاً» کا آغاز آج سے

7:37 - March 22, 2023
خبر کا کوڈ: 3513978
ایکنا تھران: سولویں بین الاقوامی حسن قرآت«إِنَّ لِلْمُتَّقِينَ مَفازاً» مقابلوں کا آغاز آج عصر سے ہوگا۔

ایکنا نیوز کے مطابق سیٹلائیٹ چینل الکوثر، بین الاقوامی قرآنی مقابلہ «إِنَّ لِلْمُتَّقِينَ مَفازاً» آج شام سے الکوثر چینل پر آغاز ہوگا. اس سال کے مقابلوں میں دنیا کے مختلف ممالک سے  ۳۶ ممالک جیسے ایران، پاکستان، عراق، افغانستان، مصر، هندوستان، انڈونیشیا، مراکش، الجزایر اور لبنان سے شریک ہوں گے۔

 

قابل ذکر ہے سولویں بین الاقوامی مقابلہ «إِنَّ لِلْمُتَّقِينَ مَفازاً» کا مقدماتی مرحلہ ولادت امیرالمؤمنین حضرت علی(ع) تیرہ رجب کے دن سے شروع ہوا تھا اور پندرہ شعبان کو ولادت صاحب‌الزمان، امام مهدی(عج) کے دن اختتام پذیر ہوا۔

 

خواہشمند قرآء نے اپنی تلاوت کے فایل کو جس میں آیات (۱۶۱ تا ۱۶۵ سوره انعام یا ۱۴۲ تا ۱۴۴ سوره اعراف یا ۱۱۰ تا ۱۱۵ سوره هود) جو دو سے تین منٹ پر مشتمل تھا انکو ارسال کیا اور ججز کے فیصلے کے بعد منتخب کیا گیا اور یہ قرآء رمضان المبارک کے پہلی چوبیس راتوں میں تلاوت کریں گے اور ان چوبیس قرآء میں پانچ قرآء فاینل راونڈ میں جائے گا جن کے درمیان مقابلہ عید الفطر کی رات کو ہوگا۔

 

ان مقابلوں کو سیٹیلائٹ چینل یا سوشل میڈیا سے دیکھ سکتے ہیں۔/

 

4129364

نظرات بینندگان
captcha