چھبیسویں بین الاقوامی دبئی مقابلوں کا آغاز

IQNA

چھبیسویں بین الاقوامی دبئی مقابلوں کا آغاز

9:01 - March 24, 2023
خبر کا کوڈ: 3513987
ایکنا تھران: بین الاقوامی قرآنی مقابلوں میں دنیا کے مختلف ممالک سے ۶۵ حفاظ کرام شریک ہیں، مقابلے دبئی کے علمی ثقافتی سمپوزیم میں منعقد کیے جارہے ہیں۔

ایکنا نیوز- امارات کے میڈیا کے مطابق چھبیسویں بین الاقوامی مقابلے گذشتہ روز سے شروع ہوچکے ہیں جنمیں پنسٹھ حفاظ شریک ہیں۔

مقابلوں کے پہلے دن عبدالرحمن خلیل الرحمن - افغانستان، عبدالله عبدالعزیز عبدالله - سومالیہ، سلیمان موسی یوسف - اردن، خلیل عبدالناصر معلم - برطانیہ اور عبدالعلیم عبدالرحیم حاجی کینیا سے ججز کمیٹی کے سامنے پیش ہونے والوں میں شامل ہیں جو روایت حفص از عاصم کی بنیاد پر تلاوت کریں گے۔

 

مقابلوں کی ججز کمیٹی میں احمد بن حمود الرویثی – سعودی عرب سے ججز سربراہ جب کہ سالم الدوبی - امارات، شیخ عبدالله عیش - مراکش، ڈاکٹر جمال فاروق - مصر، احمد میاں تھومی - پاکستان اور شیخ شعیب مجیب الحق بنگلہ دیش سے شامل ہیں۔

 

حاکم دبئی ابراهیم محمد بوملحه نے ان مقابلوں کو امارات میں قرآنی تعلیمات کی اہمیت اور  شیخ محمد بن راشد آل مکتوم کی عنایات کی دلیل قرار دیا ہے۔

 

مقابلوں سے پہلے خصوصی اجلاس منعقد کیا گیا جہاں مقابلوں کی نظارت کے سربراہ محمد الحمادی نے اراکین مقابلے کو اس حوالے سے بریفینگ دی۔

 

مقابلوں کی کمیٹی نے انتظامات کا جایزہ لیا اور اس حوالے سے حاکم دبئی کے مشیر ابراهیم محمد بوملحه اور دیگر اراکین کی کاوشوں کو سراہا۔

 

کمیٹی کے مطابق روزانہ بچوں، خؤاتین اور بزرگوں میں سے دس شرکا اور آخر میں دس خوش نصیب افراد کو قرعہ انداز کے زریعے انعامات دیے جائیں گے۔

 

مذکورہ انعامات اس انعام کے علاوہ ہیں جو ٹیلی فون پر شرکاء اور مقابلہ کرنے والوں کو نقد انعام دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔/

 

4129631

نظرات بینندگان
captcha