مصر؛ عظیم ترین مسجد و اسلامی مرکز کا افتتاح+ تصاویر

IQNA

مصر؛ عظیم ترین مسجد و اسلامی مرکز کا افتتاح+ تصاویر

9:07 - March 24, 2023
خبر کا کوڈ: 3513989
ایکنا تھران: مصری صدر عبدالفتاح سیسی نے دارالخلافہ میں عظیم ترین اسلامی مرکز و مسجد کا افتتاح کیا۔

ایکنا- خبررساں ادارے الاهرام کے مطابق مصری صدر عبدالفتاح سیسی نے جمعرات کو اس عظیم ترین مرکز اور مسجد کا افتتاح کیا۔

 

عبدالفتاح سیسی نے اسٹاف اور کاریگروں کی تقریب سحری میں حصہ لیا اور انکی کاوشوں کو سراہا۔

 

انہوں نے مختصر خطاب میں سرکاری دارلخلافہ میں جاری کاوشوں کو قابل تحسین قرار دیا۔

 

 مصر میں یہ عظیم ترین مسجد شمار کی جاتی ہے جس پر ۸۰۰ ملین پونڈ لاگت کا تخمینہ لگایا جاتا ہے۔

 

مذکورہ مسجد ۱۹ هزار مربع میٹر پر محیط ہے اور اس میں بیکوقت ۱۰۷ هزار نمازی عبادت کرسکتے ہیں اور اس مسجد کے  ۳ مرکزی دروازے اور خدام کے لیے الگ دروازہ تیار کیا گیا ہے۔

 

مرکزی صحن ۹۶۰۰ مربع میٹر پر محیط ہے جہاں ۱۲ هزار نمازی عبادت کرسکتے ہیں اور اس پر ایک بڑا گنبد تیار کیا گیا ہے جس کی بلندی ۲۹.۵ میٹر ہے۔ مسجد میں چھ ہال الگ سے تعمیر کیے گیے ہیں ، اس مسجد کو «مسجد مصر» کا نام دیا گیا ہے اور اس کو دنیا کی دوسری بڑی مسجد شمار کی جاتی ہے۔

 

اس مسجد میں ۱۰۷ هزار افراد یکجا عبادت کرسکتے ہیں جہاں  ۱۲۰۰۰ مرکزی ہال میں اور باقی افراد مسجد کے دیگر ہالوں میں عبادت کرسکتے ہیں۔

 

حکومت کی جانب سے تیس ہزار سرکاری ملازمیں نئے سرکاری دارالخلافہ میں منتقل کیا گیا ہے جس کی لمبائی سات سو کیلومیٹر ہے اور توقع کی جاتی ہے کہ یہ پروجیکٹ اپریل تک مکمل ہوگا۔

 

نئے سرکاری دارالخلافہ پر کام 2015 سے کام شروع ہوا ہے اور اس پروجیکٹ کی تکمیل کے بعد ساڑھے چھ ملین لوگ منتقل ہوسکتے ہیں۔ یہ دارالخلافہ قاہرہ سے ساٹھ کیلومیٹر کے فاصلے پر قاہرہ سوئز ہائی وے کے ساتھ واقع ہے۔/

 

 

 

4129580

نظرات بینندگان
captcha