سعودی عالمی قرآت و آذان مقابلے ٹیلی ویژن پر نشر

IQNA

سعودی عالمی قرآت و آذان مقابلے ٹیلی ویژن پر نشر

9:49 - March 25, 2023
خبر کا کوڈ: 3513995
ایکنا تھران: دنیا کا سب سے بڑا قرآت و اذان ٹیلی ویژن مقابلہ عطر الکلام ٹیلی یکم رمضان سے شروع ہوچکا ہے۔

ایکنا نیوز- خبررساں ادارے  ANI کے مطابق ٹیلی ویژن مقابلہ میں نئے ٹیلنٹس ڈھونڈنے کے حوالے سے مذکورہ مقابلہ منعقد کیا جاتا ہے۔

 

اس حسن قرآت و اذان مقابلے کے لیے ۳,۳ میلین ڈالر مختص کیا گیا ہے جو کسی بھی قرآن مقابلے کا سب سے بڑا مقرر کردہ انعام ہے اور یہ سعودی وزارت سیاحت کی کاوش سے ہوا ہے۔

 

مقابلوں میں بیس بڑے منتخب افراد کو حسن قرآت اور اذان میں انعامات دیے جائیں گے۔

 

ترتیل قرآن مقابلوں میں پہلے نمبر کو ۸۰۰ هزار ڈالر اور اذان میں ۵۳۴ هزارڈالر فرسٹ پوزیشن کو دیا جائے گا.

 

مذکورہ مقابلوں میں شروع میں دنیا کے پنسٹھ ممالک سے  ۵۰۰۰۰ قرآء اور موذنوں نے فائل ارسال کیے جنمیں سے بہترین قرآء اور موذنوں کا انتخاب کیا گیا۔

 

مقابلوں میں امریکہ، فرانس، اسپین، جرمنی، امارات، بنگلہ دیش، مصر، مراکش، برطانیہ، شام، موریتانیہ، نایجیریا، ایران، ترکی، انڈونیشیا، افغانستان، یمن، لبنان،ایتوپیا اور پاکستان وغیرہ سے امیدوار شریک تھے۔

 

پروگرام کے دوسرے حصے میں ہر روز MCB ٹیلی ویژن سے انکے مقابلے برراہ راست نشر کیے جائیں گے۔/

 

4129739

نظرات بینندگان
captcha