سوئیڈن میں حفظ سوره الرحمن کا مقابلہ

IQNA

سوئیڈن میں حفظ سوره الرحمن کا مقابلہ

10:01 - March 25, 2023
خبر کا کوڈ: 3513996
ایکنا تھران: رمضان المبارک کی مناسبت سے سوئیڈن کے امام علی(ع) اسلامی مرکز میں سوره الرحمن کے حفظ کا مقابلہ منعقد کیا جارہا ہے۔

ایکنا نیوز کے مطابق حفظ مقابلوں میں آٹھ سے سولہ سال کی بچے اور بچیاں شریک ہوں گی اور مقابلہ پندرہ اپریل کو دن تین بجے مقامی وقت کے مطابق مرکزی مصلی میں منعقد ہوگا۔

 

تمام بچوں کو جو مذکورہ سورہ کو حفظ کرے گا انکو انعام دیا جائے گا اور پانچ بہترین افراد کو خصوصی انعامات دیے جائیں گے۔ منتخب طلبا کو مرکزی ہال میں ہونے والی محفل انس با قرآن میں انعامات دیے جائیں گے۔

مقابلوں میں شرکت کے لیے آخری تاریخ تین اپریل کو مقرر کیا گیا ہے اور خواہشمند افراد اس کے لیے مذکورہ این لینک  پر رابطہ کرسکتے ہیں

 امام علی(ع) اسلامی مرکز ایک عوامی ادارہ ہے جو اسٹاک ہوم میں عاشقان اہل بیت (ع) کی کاوشوں سے 1996 کو قائم کیا گیا ہے۔

 مذکورہ ادارہ اسلامی سرگرمیوں کے حوالے سے ملکی قوانین کے تحت قایم کیا گیا ہے۔/


4129767

نظرات بینندگان
captcha