بقائے باہمی کے لیے مسلم- عیسائی متحد ہوجائیں

IQNA

رمضان پر ویٹکن کا پیغام؛

بقائے باہمی کے لیے مسلم- عیسائی متحد ہوجائیں

10:04 - March 25, 2023
خبر کا کوڈ: 3513997
ایکنا تھران: ویٹکن ڈائیلاگ مرکز کے بیان میں آمد رمضان و عید فطر کی مناسبت سے پیغام میں دنیا کے تمام عیسائیوں اور مسلمانوں کو متحد ہونے کی دعوت دی گیی ہے.

ایکنا نیوز- خبررساں ادارے  Vatican News کے مطابق " مسلم-مسیحی عشق و دوستی کے مروج" کے عنوان سے جاری ویٹکن ڈائیلاگ مرکز کے بیان جو آمد رمضان اور عید فطر کی مناسبت سے جاری ہوا ہے اس میں کارڈینال میگوئیل آنجل آیوسو خیشوت  (Miguel Ángel Ayuso Guixot) کا کہنا تھا: شھر روم کے کھیتولک چرچ کے اسقف نے مسلمانوں اور عیسائیوں سے درخواست کی ہے کہ دنیا میں امن و محبت کی ترویج کے ساتھ نفرت کے تمام شکلوں کو مٹایا جائے تاکہ ایک پرسکون اور محبت آمیز فضا قایم کی جاسکے۔

.

پیغام میں تمام شدت پسندی، ریڈکلیسم، اختلافات اور نفرت انگیز جرائم کے مقابلے لیے نفرت کے کلچر کو مٹانے کی تاکید کی گیی ہے۔

 

پیغام میں ویٹکن کے منشور برائے غیر مسیحی (۱۹۶۵)، کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ تفاوت اور فرق کو اختلافات کا باعث نہیں ہونا چاہیے۔

 

پیغام میں کہا گیا ہے کہ ہر چیز کا آغاز ہماری نقطہ نظر سے شروع ہوتا ہے اور یہ کہ ہم کس منظر سے دوسروں کو دیکھتے ہیں اور اسی لیے قومی اور مذہبی فرق کو ایک خطرے کے طور پر دیکھا جاتا ہے حالانکہ ہر کسی کو اپنے نظریے اور عقیدے پر عمل کا حق ہے۔

 

پیغام میں کہا گیا ہے کہ ان موجود فرق کو مختلف میڈٰیا نے دشمنی کا ٹول قرار دیتے ہویے اختلافات میں اضافہ کردیا ہے اور پاپ کے بقول دشمنی کو میڈیا نے ہوا دی ۔

 

بیان میں کہا گیا ہے کہ ان چیزؤں کے مقابل احترام، نیک کام، دوستی اور ایک دوسرے کا احترام ہے جن کے ساتھ اپنی مشترکہ حیات کو امن و محبت کے ساتھ گزار سکتے ہیں اور اس مشترکہ خوبیوں کو نئی نسل تک ہم منتقل کرسکتے ہیں۔

 

پیغام میں کہا گیا ہے: ایسی دنیا جہاں عدالت عام ہو، دوستی، برادری، اور خوشبختی حاکم ہو جو خدا کی خوشنودی کا باعث ہو، ہم سب کی ضرورت ہے۔/

 

4129737

نظرات بینندگان
captcha