ہر مسلمان کی روز مرہ زندگی کیلئے ایک جامع اسلامی ایپ

IQNA

ہر مسلمان کی روز مرہ زندگی کیلئے ایک جامع اسلامی ایپ

16:53 - March 25, 2023
خبر کا کوڈ: 3513998
ایکنا تہران: ہم نے اس پروگرام میں اسلامی معاشرہ کی حمایت و ضروریات خاص طور پر شیعہ مسلمانوں کے لیے مفید اپلیکیشن اور مکمل فیچر اور تمام کارآمد خدمات اور سہولیات فراہم کی ہیں۔

ایکنا نیوز کے مطابق منتظمین کا کہنا ہے کہ اس پروگرام میں اسلامی معاشرہ کی حمایت و ضروریات خاص طور پر شیعہ مسلمانوں کے لیے مفید اپلیکیشن اور مکمل فیچر اور تمام کارآمد خدمات اور سہولیات فراہم کی ہیں۔

انکا کہنا تھا کہ 

ہماری اس کاوش کی اہم خصوصیات اور خدمات ایک مسلمان کی روز مرہ ضروریات زندگی کو مد نظر رکھتے ہوئے تشکیل پائی ہیں: جیسے تقویم ہجری سال، مناسبات، افق آذان ، قرآن کریم مختلف خصوصیات کے ساتھ، احادیث اہل بیت جو چھ ہزار سے زیادہ ہیں اور مختلف موضوعات پر بصورت کتابخانہ ، ریڈر، متعدد منابع، مفید اور کارآمد کتب، ادعیہ، زیارات، صحیفہ سجادیہ، نهج البلاغه، قبله نما، نماز و روزه کی قضا، آن لائن زیارات ،قرآن میڈیا،حدیث میڈیا اور دعا میڈیا جو اس اپلیکیشن کی خصوصی پیشکش ہے اس کے علاوہ اس میں پہلی بار آنلائن استخاره کی سہولت فراہم کی گئی ہے ۔

 

اس اپلیکیشن کی سب سے اہم خصوصیت یہ ہےکہ ہم نے تمام ضروری روز مرہ خدمات کو ایک جگہ فراہم کر دیا ہے اور اس کو اس طریقہ سے مرتب کیا گیا ہے کہ بلا تفریق مذہب و ملت تمام مسلمان اس سے استفادہ کر سکیں۔

 

یہ اپلیکیشن مخلص علماء کرام اور کئی ممالک کے فنی ماہرین کی مخلصانہ حمایت سے تیار کی گئی ہے ۔ ہم ان مخلص علماء، فنی ماہرین اور موسسات کہ جن کی حمایت سے یہ اپلیکیشن بنائی گئی ہے ، ان کی قدردانی کے ساتھ تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔

 

ہر مسلمان کی روز مرہ زندگی کیلئے ایک جامع اسلامی ایپ

 

اس اپلیکیشن کو مزید بہتر بنانے کے لیے آپ کا بھرپور معنوی اور مادی تعاون درکار ہے، آپ سے گزارش ہے کہ آپ اپنی تجاویز اور مفید آرا سے ہمیں ضرور آگاہ کریں اور ہماری اس کاوش کو ویب سائٹس، سوشل میڈیا چینلز ، فیڈبک ، گوگل پلے اپ اسٹور اور اپنے احباب کو شیئر کیجیے۔

نظرات بینندگان
captcha