جامع مسجد صنعاء؛ قرآنی محافل کی میزبان+ ویڈیو

IQNA

مہمانی کے مہینے میں خدا کے گھر/ ۲

جامع مسجد صنعاء؛ قرآنی محافل کی میزبان+ ویڈیو

9:32 - March 26, 2023
خبر کا کوڈ: 3514000
ایکنا تھران: جامع مسجد صنعاء کی سرسبز فضا ایک منفرد منظر پیش کرتی ہے جہاں فجر سے رات گیے تک قرآنی محافل برپا ہوتی ہیں۔

ایکنا نیوز کے مطابق جامع مسجد صنعا رمضان المبارک میں ایک منفرد منظر پیش کرتی ہے جہاں ایک روحانی منظر نظر آتا ہے۔

رمضان کے دنوں میں یہاں پر فجر سے رات سے قرآنی سرگرمیاں جاری رہتی ہیں اور جشن کے علاوہ مختلف تقریبات منعقد کی جاتی ہیں۔

مسجد صنعا سرسبز منظر کے ساتھ ایک منفرد جگہ نظر آتی ہے اور رمضان المبارک میں یہاں پر بزرگوں کے لیے ختم قرآن کی محافل منعقد ہونا روایت بن چکی ہے۔

 

 جامع مسجد صنعاء یمن میں پہلی اور دنیا میں تیسری مسجد شمار ہوتی ہے جو مسجد قبا اور مسجد النبی کے بعد رسول اکرم(ص) کے فرمان پر تعمیر ہوئی ہے اور اسی وجہ سے یمنیوں میں خاص احترام سے دیکھا جاتا ہے۔

 

ویڈیو کا کوڈ

 

مسجد میں چار بڑے ہال تعمیر کیے گیے ہیں اور انکے درمیان ایک بڑا صحن ہے جب کہ جنوبی ہال پر دو بڑے گنبد تعمیر ہوا ہے۔

جامع مسجد صنعاء ماضی سے ایک علمی درسگاہ کے طور پر کردار ادا کرتی رہی ہے اور بہت سے علما یہاں سے کسب فیض کرچکے ہیں۔/

 

4127456

نظرات بینندگان
captcha