مسجدالاقصی میں اعتکاف پر موجود فلسطینیوں پر یورش

IQNA

مسجدالاقصی میں اعتکاف پر موجود فلسطینیوں پر یورش

8:36 - March 27, 2023
خبر کا کوڈ: 3514010
ایکنا تھران: حماس نے مسجدالاقصی میں معتکفین پر صیہونی فورسز کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے سنگین نتایج بارے خبردار کردیا۔

ایکنا نیوز- الجزیره نیوز کے مطابق درجنوں صیہونی اہلکاروں نے سحر کے وقت مسجد الاقصی پر حملہ کیا اور وہاں موجود معتکفین کو تشدد کا نشانہ بنایا، گرفتاری کے ساتھ انکو مسجد سے باہر نکالا۔

 

صیہونی اہلکاروں نے  مسجدالاقصی کے مختلف ہال میں کریکر پھینکا تاہم کسی نقصان کی اطلاع نہیں۔

 

فورسز نے معتکفین سے انکے موبایل ضبط کیے اور انکو واپس مسجد جانے سے روک دیا۔

 

مسجد میں موجود معتکفین افراد نے اس تشدد کے خلاف مظاہرہ کیا اور نعرہ تکبیر لگاتے ہویے نفرت کا اظھار کیا۔

 

فلسطین میں سوشل میڈیا صارفین اس تشدد کی ویڈیوز وائرل کیا ہے جسمیں لوگوں پر یلغار اور انکی جانب سے نعرہ تکبیر لگاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے اور صارفین نے اس پر شدید غم اور غصے کا اظھار کیا ہے۔

 

ویڈیو کا کوڈ
 

 

رمضان کے پہلے جمعے کو پہلی بار مسجدالاقصی میں جمعہ ادا کی گیی جہاں صیہونی فورسز نے سخت رکاوٹوں سے لوگوں کو روکنے کی کوشش کی مگر اس کے باوجود ایک لاکھ کے قریب فلسطینی مسجد الاقصی پہنچنے میں کامیاب ہوئے۔

 

حماس کے ترجمان عبداللطیف القانوع نے  مسجدالاقصی میں اعتکاف پر بیٹھے افراد پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا : صیہونی فورسز نے رمضان المبارک اور مسجدالاقصی کے احترام اور تقدس کو پامال کیا اور تشدد کے ساتھ عبادت گزاروں کو مسجد سے نکالا جس کے سنگین نتایج برآمد ہوسکتے ہیں۔/

 

4129921

نظرات بینندگان
captcha