مقدسات کی توہین کو جرم قرار دیا جائے۔ مصری مفتی کا مطالبہ

IQNA

مقدسات کی توہین کو جرم قرار دیا جائے۔ مصری مفتی کا مطالبہ

8:46 - March 30, 2023
خبر کا کوڈ: 3514026
ایکنا تھران: مصری مفتی نے مذاہب اور مقدسات کی توہین کو جرم قرار دینے کا مطالبہ کردیا.

ایکنا نیوز- خبررساں مصری الیوم کے مطابق مصر کے مفتی اعظم مفتی شوقی علام نے رمضان المبارک میں قرآن مجید کی توہین کی شدید مذمت کی ہے۔

 

انکا کہنا تھا کہ اس طرح کے سنگین جرایم اور حکام کی تجاہل عارفانہ کی وجہ سے نفرت اور اختلافات بڑھ سکتے ہیں اور اسلامو فوبیا میں اضافہ ہوگا۔ اس حوالے سے عالمی برادری اور تمام اداروں کو روک تھام کی کوشش کرنی چاہیے تاکہ اس طرح کی فتنہ انگیزیوں کا خاتمہ ہوسکے۔

 

مفتی اعظم مصر نے تاکید کی ہے کہ اس طرح کی توہین سے ڈیڑھ ارب مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوں گے اور ضرورت اس امر کی ہے کہ اس طرح کے اقدامات کو روکا جائے تاکہ مختلف مذاہب اور اقوام میں نفرت اور فاصلے نہ بڑھے۔

 

شوقی علام نے تمام بین الاقوامی برادری سے مطالبہ کیا کہ اس طرح کے اقدامات کو بین الاقوامی سطح پر جرم قرار دیا جائے تاکہ دنیا بھر میں امن و محبت عام ہوسکے۔

 

گذشتہ جمعے کو ڈنمارک میں شدت پسندوں کے ایک گروپ نے قرآن مجید جلا کر شہید کردیا تھا اور اس واقعے میں دائیں بازو کی شدت پسند پارٹی «Patrioterne Gar Live» (لایو محب وطن) ملوث تھا جس نے واقعے کو لائیو فیس بک سے نشر بھی کیا تھا۔

 

ملوث افراد نے اس واقعے میں اسلام مخالف بینر اٹھا کر اسلام کے خلاف نعرے لگائے اور ترکی کا پرچم نذر آتش کیا۔/

 

4130469

 

نظرات بینندگان
captcha