سعودی عرب کی جانب سے ہندوستان کو ہزاروں قرآن کا تحفہ

IQNA

سعودی عرب کی جانب سے ہندوستان کو ہزاروں قرآن کا تحفہ

9:38 - April 08, 2023
خبر کا کوڈ: 3514067
ایکنا تھران: سعودی وزارت مذہبی امور کی جانب سے ایک لاکھ قرآن تحفے میں پیش کردیا گیا ہے۔

ایکنا نیوز- نیوز ایجنسی EMA Tribune کے مطابق ملک فھد پبلیکشن کے شائع کردہ قرآنی نسخے سعودی وزارت مذہبی امور کے تعاون سے دھلی کی انجمن اہل حدیث کی تقریب میں پیش کیا گیا۔

ہندوستان میں سعودی مذہبی شخصیت الشیخ بدر بن ناصر البیجیدی، ؛ وزارت مذہبی امور کے نمایندے عبدالله بن یتیم، انجمن اهل حدیث اور دیگر مذہبی اداروں کے نمایندے شریک تھے۔

 

العنزی کا منعقدہ تقریب سے خطاب میں کہنا تھا: یہ تحفہ خادم الحرمین کی جانب سے سعودی حکومت کے اقدامات برائے ترویج قرآن کا حصہ ہے جو پوری دنیا میں مفت قرآن تقسیم کرانے کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے۔

انکا کہنا تھا: ملک فھد پبلیکیشن سالانہ بیس ملین قرآن شائع کرتا ہے جو دنیا بھر میں تقسیم کیے جاتے ہیں۔

ملک فھد پبلیکیشن مدینہ میں واقع ہے، اس میں تقریبا 1700 لوگ کام کررہے ہیں اور اب تک اس ادارے نے دنیا کی 39 زبانوں میں پچپن ترجمے شایع کیے ہیں۔

ادارے کی ویب سائٹ پر تلاوت قرآن، قرآن سرچ، ترجمہ، تصاویر اور مختلف خطی نسخے اور تفاسیر موجود ہیں۔/

 

4131930

نظرات بینندگان
captcha