اسلام مخالف پروپگنڈوں کے مقابل علمی اور معرفتی ارتقا کی ضرورت

IQNA

انڈین محقق:

اسلام مخالف پروپگنڈوں کے مقابل علمی اور معرفتی ارتقا کی ضرورت

9:05 - April 11, 2023
خبر کا کوڈ: 3514092
ایکنا تھران: قرآنی نمایش میں انڈین اسٹال کے انچارج کا کہنا تھا کہ اسلام مخالف تبلیغات کے مقابل ضروری ہے کہ ہم اپنے علم و معرفت میں اضافہ کریں۔

جامعة المصطفی(ص) العالمیه کے  پی ایچ ڈی طالب علم اور تھران میں جاری بین الاقوامی قرآنی نمایش میں انڈین اسٹال کے انچارج - سیدمحمد اختر رضوی نے ایکنا نیوز سے گفتگو میں کہا:

آپ جانتے ہیں کہ انڈیا رنگا رنگ مذاہب و عقاید کی سرزمین ہے لہذا وہاں مختلف انداز میں قرآنی کام کیا جاسکتا ہے، ہندوستان میں لگ بھگ تیس زبانیں بولی جاتی ہیں اور وہاں پر اب تک هندی، مالایایی، گجراتی ،تلوگو اور بعض دیگر زبانوں میں قرآن مجید کا ترجمہ ہوچکا ہے۔

سیدمحمد اختر رضوی نے انڈین حکومت کے حالیہ اقدامات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: مسلم مخالف اقدامات کیے گیے ہیں مثلا بعض مساجد اور اسلامی مراکز کو اس بہانے کہ یہاں پہلے ہندو عبادت خانے آباد تھے یلغا کیا گیا۔

 

اسی طرح اسلام اور قرآن مخالف سرگرمیوں میں بھی اضافہ ہوا ہے اور قرآن کی بعض آیات کو نکال کر جنمیں صدر اسلام میں کفار اور مشرکین سے جنگ کا کہا گیا ہے پروپگنڈہ کررہا ہے کہ قرآن دہشت گردی کی کتاب ہے۔

انکا کہنا تھا: اس حوالے سے ضرورت اس امر کی ہے کہ پہلے ہم اپنے علم اور معرفت بڑھانے کی کوشش کریں اور مختلف انداز میں قرآن کو ہرزمانے میں تقاضوں کے مطابق سمجھنے کی ضرورت ہے اور دنیا بھر میں اسلامو فوبیا اور منفی پروپگنڈوں کے مقابل ایسی کاوشیں اور علمی ارتقاء ضروری اور اہم ہے۔/

 

4132823

نظرات بینندگان
captcha