عالمی مذاہب کونسل کے جنرل سیکریٹری حجتالاسلام حمید شهریاری، نے تیسویں بین الاقوامی قرآنی نمائش کے دورے پر ایکنا نیوز کے اسٹال کا دورہ کیا اور گفتگو میں قرآن کا امت میں محور قرار دیتے ہویے اس شعبے میں مزید سرگرمی کا مطالبہ کیا تاکہ اس طرح ایران اور شیعہ کے خلاف منفی پروپگنڈوں کا خاتمہ ممکن ہو۔
ایک سوال کے جواب میں انکا کہنا تھا کہ بین الاقوامی نمایشگاہ اسلامی وحدت میں موثر کاوش ہے اور جس طرح آپ جانتے ہیں کہ ایران میں تمام مسالک کے لوگ رہتے ہیں جب کہ اسلام کے علاوہ یہاں یہودیت، عیسائیت اور زردشتی مذہب کے پیروکار موجود ہیں جہاں مختلف شہروں میں مختلف مذاہب کے عبادت خانے موجود ہیں۔
حمید شهریاری کا کہنا تھا: عالمی استکبار کا پروگرام یہ ہے کہ اختلاف ڈال کر انکو ایکدوسرے کے ساتھ دست و گریباں کیا جائے اور اسی حوالے سے اسلام فوبیا اور اور شیعہ فوبیا کی سازش ہوتی ہے تاکہ اس تفرقے سے وہ اپنے مفادات حاصل کرسکے۔
عالمی مذاہب کونسل کے جنرل سیکریٹری کا کہنا تھا: اس طرح کی سازشوں کے مقابل ایسی قرآنی نمایش اور نمایشگاہ اہم ہے جس کے زریعے سے اسلامی مسالک میں ہم آہنگی سے دشمنوں کو پیغام جاتا ہے اور اس طرح سے شیعہ فوبیا اور اسلام فوبیا غیر موثر ہوسکتا ہے اور یہ پیغام دنیا کا ملتا ہے کہ قرآن و اسلام کے حوالے سے ایران کا بنیادی کردار ہے۔/
4133262