دفتر رھبر معظم کے بین الاقوامی امور کے ڈپٹی سیدمهدی مصطفوی، نے تھران کے امام خمینی(ره) کمپلیکس میں منعقدہ بین الاقوامی قرآنی نمایش میں گفتگو کرتے ہوئے کہا: گذشتہ سالوں میں بعض وجوہات کی بنا پر خاص رونق نہ تھی تاہم اس سال وزیر ثقافت کی کاوش سے سترہ اسلام ممالک کے نمایندوں کو اس نمایش میں شرکت کی دعوت دی گیی اور اس طرح اس کی رونق میں اضافہ ہوا ہے۔
انکا کہنا تھا: بعض ممالک کے وزراء ثقافت نے اس نمایش میں شرکت کیں اور بعض دیگر ممالک کے مفتی، علما یا اہم شخصیات شریک تھے اور افتتاحی تقریب ان شخصیات کے ساتھ منعقد ہوئی اور یہ پہلی بار ہے کہ عالم اسلام میں ایسی قرآنی نمایش منعقد کی گیی ہے اور یہ توقع کی جاتی ہے کہ اگلے سالوں میں قرآنی ایکٹویسٹوں کی شرکت کے لیے خاص فرصت فراہم کی جائے گی۔
مصطفوی کا کہنا تھا: امید ہے کہ یہ قرآنی ثمرات اسلامی جمہوریہ ایران کے لیے مفید ثابت ہوں گے اور اس نمایش کے ہمراہ رھبر معظم کے ساتھ مختلف قرآنی نشتیں بھی منعقد کی جاتی ہیں۔
انکا کہنا تھا: اس سال قرآن نمایش کی اہم بات اس میں تنوع اور رنگا رنگی ہے جہاں مختلف قرآنی محصولات پیش کی گیی ہیں اور اس طرح اس نمایش کے توسط سے اس نمایش میں قرآنی مصنوعات کو دیگر ممالک میں برآمد کرنے کے مواقعوں میں اضافہ ہوگا۔/
4133832