ایکنا نیوز- نیوز ایجنسی پترا کے مطابق تیسویں بین الاقوامی حفظ مقابلوں کے کامیاب حفاظ میں اردن کے بادشاہ ملک عبداللہ دوم نے انعامات تقسیم کیے۔
اس تقریب میں اردن کے تیس ٹاپ حفاظ کے علاوہ دیگر ممالک کے پانچ نمایندوں اور نو ججز کو تحائف دیے گیے۔
اختتامی تقریب مسجد ملک حسین بن طلال میں منعقد ہوئی اور کامیاب حفاظ کو اسناد، میڈلز اور تحایف دیے گیے۔
حفظ مقابلوں میں اردن کے ایک ہزار امیدواروں کے علاوہ دیگر اسلامی اور عربی ممالک کے تیرتالیس نمایندے شریک تھے۔
مقابلوں میں مصر کے نادی سعد جابر محمد، کینیڈا کے محمد عبدالخالق باتیل، چاڈ کے محمد الامین آدم موسی، کینیا کے ابوبکر محمد بیلا جالو، یمن کے عزالدین عمر احمد ابراهیم بالترتیب ٹاپ پوزیشن لینے والوں میں شامل تھے تاہم ایرانی نمایندہ اس مقابلے میں پوزیشن حاصل کرنے میں ناکام رہا۔
اردن کے مذکورہ حفظ مقابلے یہاں کے قدیم ترین مقابلوں میں شمار ہوتا ہے جو 1993 سے اردن کی وزارت اوقاف و قرآنی امور کے تعاون سے اسلامی ممالک کے درمیان شروع کیا گیا ہے۔/
4134983