عید الفطر مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے/ فلسطین کے لیے دعا

IQNA

پاکستان؛

عید الفطر مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے/ فلسطین کے لیے دعا

11:50 - April 22, 2023
خبر کا کوڈ: 3514162
ملک کے بڑے شہروں کراچی، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ سمیت دیگر شہروں میں مساجد، عیدگاہوں اور کھلے میدانوں میں نماز عید کے اجتماعات منعقد کیے گئے۔

ایکنا انٹرنیشنل ڈیسک کے مطابق عید کے موقع پر شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

علمائے کرام نے اپنے خطبات میں عیدالفطر کی اہمیت اور فلسفہ پر روشنی ڈالی اور ملک کی سلامتی، ترقی و خوشحالی اور امت مسلمہ کی فلاح و بہبود کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

صدر مملکت عارف علوی نے اسلام آباد کی شاہ فیصل مسجد میں نماز عید ادا کی۔

 وزیراعظم شہباز شریف نے لاہور میں نماز عید ادا کی، دونوں بیٹے سلیمان شہباز اور حمزہ شہباز  بھی موجود تھے۔

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے عید کی نماز کوئٹہ میں ادا کی۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے زمان پارک میں نماز عید ادا کی،اس موقع پر انہوں نے کارکنوں سے ملاقاتیں بھی کیں۔

وزیرِ اعظم نے کشمیری اور فلسطینی بہن بھائیوں کی آزادی اور پوری امت مسلمہ کے ساتھ ساتھ پاکستانی سیلاب متاثرین اور ترکیہ اور شام کے زلزلہ متاثرین کیلئے بھی دعائیں کیں

کوئٹہ میں نماز عید کے 200 سے زائد اجتماعات کھلے مقامات، پارکوں، مسجدوں، امام بارگاہوں اور عیدگاہوں میں ہوئے جبکہ مرکزی اجتماع عیدگاہ توغی روڈ پر ہوا۔

وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو اور چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ جسٹس نعیم اختر نےگورنر ہاؤس کوئٹہ میں عید کی نماز ادا کی۔

نظرات بینندگان
captcha