ایکنا نیوز- نیوز ایجنسی العربی الجدید کے مطابق الجزایری قیدیوں کے درمیان قرآنی حفظ و ترتیل قرآنی مقابلہ «القلیعه» جیل میں منعقد ہوا تھا جسمیں دس ہزار قیدیوں نے حصہ لیا۔
تیرویں قومی حفظ وترتیل مقابلوں میں مختلف مساجد کے ائمہ جماعات اور ماہرین قرآن نے ان قیدیوں کے مقابلے پر نظارت کی۔
مقابلوں کے اختتام پر حفظ اور ترتیل کے مختلف مقابلوں میں ایک سو پچاس قرآء کو انعامات کے لئے مقرر اور انتخاب کیے گیے۔
مقابلوں کے اختتام پر مختلف انجمنوں کے تعاون سے ان قیدیوں میں انعامات تقسیم کیے گیے.
قابل ذکر ہے کہ اعلی حکام کی درخواست پرمذکور قیدیوں کی سزا میں خصوصی رعایت کی گیی اور انکی سزا میں کافی کمی کا اعلان ہوا۔/
4136060