ایکنا نیوز- فلسطینی میڈیا کے مطابق شدت پسند یہودی تنظیم نے اعلان کیا ہے کہ مقامی آباد کار پیر سے دوبارہ اس رژیم کی سالگرہ کے حؤالے سے حاضری دیں گے۔
شدت پسند صہیونی آباد کار تنظیم نے تمام یہودی آباد کاروں کو مسجد الاقصی آمد اور نتن یاہو کی حمایت کے لیے شرکت کی درخواست کی ہے۔
دوسری جانب فلسطینی رہنماوں نے رمضان کے فورا بعد مسلمانوں کو مسجد الاقصی آنے اور مسجد کے دفاع کے لئے جمع ہونے کی دعوت دی ہے۔
فلسطینی نمایندے اور ماہر قانون احمد عطون نے کہا ہے کہ فسلطینی عوام شھر قدس اور مسجد الاقصی کی حفاظت کے لیے اپنی شرکت یقینی بنائے۔
عطون کا کہنا تھا کہ رمضان میں اعتکاف کے علاوہ اس مسجد میں حاضری عبادت ہے کیونکہ صہیونی دشمن اس مسجد کی پامالی سے ہر قسم کی سازش کررہا ہے۔
انکا کہنا تھا: صہیونی سازش اور مسجد الاقصی میں سازشوں کو ناکام بنانے کے لیے واحد راستہ اس مسجد میں اعتکاف اور دائمی حاضری ہے۔/
4136079