ایکنا نیوز- خبررساں ادارے الشروق کے مطابق الجزایر کی عمرہ رسیدہ خاتون حاجیه زهرا مداسی محله لحریق، اینوگیسن الجزایرمیں رہتی ہے جو ہر مہینے دو بار قرآن کی تلاوت کرتی ہے۔ انکا کہنا تھا: رمضان المبارک میں تین بار ختم قرآن کی توفیق ملی اور اس کو انہوں نے اپنے شوہر کی روح کے لیے ایصال کیا جو دو سال قبل انتقال کرگیے ہیں۔
نوے سال کے لگ بھگ خاتون بوڑھاپے کی مشکلات کے باوجود پوری تندہی سے قرآن مجید کی تلاوت پر پابند ہے۔
حاجیه زهرا مداسی کے مطابق وہ اسکول کبھی نہیں گئی ہے تاہم قرآن سے عشق کے سبب وہ قرآن سیکھنے میں کامیاب ہوئی ہے۔
فرانس کے زیر تسلط دور وہ پیدا ہوئی ہے اور بچپن میں مالی مسائل اور مشکلات سے دوچار رہی ہے تاہم انہوں نے اپنے والد کے مدرسے اینوگیسن میں قرآن کی طرف توجہ کی۔
انکے والد محمد امزیان مداسی جس کو فرانس ایمپائر کی جانب سے ہیل کاپٹر سے گرا کر شہید کیا گیا انہوں نے انکو قرآن سیکھنے میں مدد کی۔
عمر رسیدہ الجزایری عاشق قرآن خاتون کے مطابق انکے شوہر نے بھی قرآن سیکھنے میں انکی کافی حوصلہ افزائی کی ہے۔/
4136227