مسجد الاقصی کے باب الرحمه صحن کو کنیسه بنایا جارہا ہے

IQNA

خطیب مسجدالاقصی:

مسجد الاقصی کے باب الرحمه صحن کو کنیسه بنایا جارہا ہے

7:49 - April 29, 2023
خبر کا کوڈ: 3514199
ایکنا تھران: شیخ عکرمه کا کہنا ہے کہ مسجد الاقصی کے باب الرحمه صحن کو صہیونی رژیم یہودی عبادت خانہ یا کنیسه بنانے کی سازش کررہا ہے۔

ایکنا نیوز- خبررساں ادارے الشرق کے مطابق خطیب مسجد الاقصی شیخ عکرمه صبری نے حالیہ جھڑپوں اور سازشوں کی طرف اشارہ کرتے ہویے کہا کہ سال 2019 میں باب الرحمه کو بند کرنے کی سازش کی ناکامی کا انتقام اب لیا جارہا ہے اور اس بار اس صحن کو یہودی عبادت خانے بنانے کی سازش ہورہی ہے۔

 

شیخ صبری نے الشرق نیوز سے گفتگو میں کہا: غاصب فورسز جو سال 2019 کو باب الرحمه میں عبرتناک شکست کھا چکی ہیں وہ اس حصے میں نماز جماعت،ا فطار اور سحری پروگراموں کو برداشت نہیں کرپارہے اور اس حصے کی یہودی سازش کی کوشش کررہے ہیں تاہم اس میں وہ کامیاب نہیں ہوں گے۔

 

انکا کہنا تھا کہ فورسز اس حصے میں اذان سے روکنے کے ساتھ   باب الرحمه اور مسجد الاقصی سے مسجد کے وسایل چھین رہی ہیں۔

 

شیخ عکرمه صبری کا کہنا تھا: دشمن  مسجدالاقصی کی شناخت تبدیل نہیں کرسکتا اور باب الرحمہ جو مسجدالاقصی کا اہم حصہ ہے اسکو الگ کرنے یا شناخت ختم کرنے کی کوشش میں دوبارہ شکست سے دوچار ہوں گے۔

 

خطیب مسجدالاقصی نے کہا کہ باب الرحمہ کو دشمن یہودی عبادت خانہ بنانے میں ناکام ہوگا اور ہمارا ایمان ہے کہ خدا کی نصرت کے ساتھ ہم دشمن کی سازشوں کو ناکام بنا دیں گے۔

 

شیخ عکرمه صبری کا کہنا تھا کہ صورتحال مزید بگڑنے کا خدشہ موجود ہے تاہم فلسطینی مسجد مقدس اور اسکی اسلامی شناخت کے لیے جان کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔/

 

4136950

نظرات بینندگان
captcha