ایکنا نیوز- خبررساں ادارے الوسط، کے مطابق کویت کی فلاحی انجمن (حفاظ) کے مطابق رمضان المبارک میں سوشل میڈیا پر ختم قرآن میں چالیس ہزار باشندے شریک ہوئے۔
انجمن کے ڈپٹی احمد المرشد کا اس بارے کہنا تھا: ہر سال ختم قرآن کا پروگرام ہماری انجمن کے اہم ترجیحات میں شامل ہے اور یہ سوشل میڈیا پر بھی منعقد کی جاتی ہے اور اس سال خدا کے فضل و کرم سے ختم قرآن میں چالیس ہزار لوگ شریک تھے۔
انکا کہنا تھا کہ کویت کی فلاحی انجمن مختلف عمر کے حفاظ کے لیے قرآن کے حفظ کے لیے مختلف کورسز کا اہتمام کرتی ہے جنمیں مکمل حفظ قرآن کا پروگرام جوانوں کے لیے، بچوں کی حفظ مہارت بڑھانے کا کورس، اٹھارہ سال سے اوپر کی طالبات کے لیے پروگرام اور اسی طرح بزرگ افراد اور اسٹاف کے لیے تصحیح قرآن کے منصوبے شامل ہیں۔
انہوں نے ختم قرآن مجید پروگرام کے اختتام پر تمام کویتی باشندوں جنہوں نے ختم قرآن میں شرکت کی تھی انکا شکریہ ادا کی۔/
4137416