بیت‌الله الحرام کے زائرین کے استقبال کے لیے سعودی اہتمام

IQNA

بیت‌الله الحرام کے زائرین کے استقبال کے لیے سعودی اہتمام

8:11 - May 01, 2023
خبر کا کوڈ: 3514216
ایکنا تھران: سعودی وزارت حج و عمره نے زائران بیت‌الله الحرام کے زبردست استبقال کی نوید دی ہے جو ویژن 2030 پروجیکٹ کا حصہ ہے۔

ایکنا نیوز- خبررساں ادارے نجوم المصریه کے مطابق سعودی وزارت حج و عمره نے رسمی اکاونٹ پر بیت‌الله الحرام کے زائرین کے لیے زبردست استقبال اور پذیرائی کی خبر دی ہے اور کہا ہے کہ یہ کاوش ویژن 2030 پروجیکٹ کا حصہ ہے۔

استقبال کے پروگراموں میں مسجد الحرام اور مسجد النبی کے زائرین کو سہولیات فراہم کرنا اور اسی حؤالے سے حج ایپ «اعتمرنا» کو «نسک» ایپ سے تبدیل کیا گیا ہے۔

وزارت حج و عمرہ کےبیان کے مطابق زائرین کی سہولیات کی کاوش سعودی ویژن 2030 سلسلے کی کڑی ہے۔

سعودی وزارت حج و عمرہ بیان کے مطابق بیت‌الله الحرام کے زائرین کی سہولت کے لیے:

حج ایپ «اعتمرنا» کو «نسک» سے تبدیل کرنا۔

حج عمره زائرین کو ای ویزا فراہم کرنا۔

ایپ  «نسک» کے زریعے دنیا بھر سے حجاج کی آمد کو آسان کرانا۔

زائرین کے لیے ویزا، ہوٹلنگ، اور ٹرانسپورٹ بکنگ کو آسان کرنا۔

ویزے کی مدت کو تیس دن سے بڑھا کر نوے دن کی سہولت دینا۔

حج عمره کے زایرین کے لیے زمینی، ہوائی اور سمندری راستے فراہم کرنا۔ شامل ہیں۔/

برنامه‌های عربستان برای استقبال از زائران بیت‌الله الحرام بر مبنای چشم‌انداز 2030

 

 

4137487

نظرات بینندگان
captcha