ایکنا نیوز-امارات میڈیا کے مطابق سولویں ترتیل مقابلوں کے لیے رجسٹریش پیر سے شروع ہوچکا ہے۔
شیخ راشد آل مکتوم کے ترتیل مقابلوں میں رجسٹریش گذشتہ روز سے شروع ہوا ہے جو بیس مئی تک جاری رہے گی۔
شیخ راشد آل مکتوم ترتیل مقابلے امارات کے معروف مقابلوں میں شمار ہوتا ہے اور اس میں صرف مرد قرآء شرکت کرتے ہیں جو پانچ کیٹگریز پر مشتمل ہے۔
ننھے قاریوں کا مقابلہ، نوجوانوں کا مقابلہ، جوانوں کا مقابلہ، ائمہ جماعات کا مقابلہ، وعاظ، خطبا کا مقابلہ اور اسی طرح امارات میں مقیم غیرملکیوں کے درمیان اذان و اقامہ کا مقابلہ شامل ہیں۔
امارات میں مقیم غیرملکی خواہشمند قانونی ڈکومنٹ کے ساتھ نام لکھوا سکتے ہیں اور سیاحتی ویزا رکھنے والے اس میں شرکت کے اہل نہیں۔
مقابلوں میں شرکت کے خواہشمند افراد مقابلوں کے مرکزی دفتر واقع الممزر یا ویب سائٹ ایڈریس
www.quran.gov.ae پر نام لکھوا سکتے ہیں۔/
4137684