مسلم مخالف فلم ہندوستان میں روکنے کی درخواست

IQNA

مسلم مخالف فلم ہندوستان میں روکنے کی درخواست

9:56 - May 05, 2023
خبر کا کوڈ: 3514239
ایکنا تھران: جمعیت علما ہند نے «کیرالا اسٹوری» روکنے کی درخواست کی ہے جو مسلم مخالف فلم ہے۔

ایکنا نیوز- خبررساں ادارے  Telegraph India، کے مطابق جمعیت علما ہند نے منگل کے روز عدالت میں درخواست دائر کی ہے جسمیں کہا گیا ہے کہ مسلم مخالف فلم کیرالہ اسٹوری

 (The Kerala Story) کو روکنے کی استدعا کی ہے۔

مذکورہ تنظیم کے مطابق اس فلم میں مسلمانوں کی توہین کی گیی ہے جسمیں پورے انڈیا کے مسلمانوں کو خطرے میں ڈالا گیا ہے۔

اس درخؤاست پر اب تک رسمی نتیجہ سامنے نہیں آسکا ہے۔

جمعیت علما ہند نے «اعجاز مقبول» نامی وکیل کے زریعے درخواست میں کہا ہے کہ اس فلم سے انڈیا میں بقایے باہمی کی فضا کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔

شیڈول کے مطابق اس فلم کو آج پانچ مئی بروز جمعہ ریلیز کی جارہی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ  «کشمیر فایل»، فلم کے بعد اب «کیرالا اسٹوری» کے زریعے مسلمانوں کو انڈیا سمیت دنیا بھر میں قابل نفرت پیش کرنے کی کوشش کی گیی ہے۔

اس فلم کو Sudipto Sen نامی فلم میکر نے ہندی، تلوگو، تامیل اور مالایی زبان میں نشر کرنے کا اہتمام کیا ہے جس کا مقصد مسلمانوں کو قابل نفرت پیش کرانا ہے۔/

 

4138222

نظرات بینندگان
captcha