ایکنا نیوز- اناطولیہ نیوز کے مطابق اسلامی ممالک کی تنظیم OIC سعودی حکام کے مشورے سے اعلی رکنی وفد سوڈان ارسال کررہی ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ جدہ میں ایمرجنسی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ سوڈان کے حالات کے پیش نظر سوڈان میں مسائل کے حل کے لیے وفد بھیجا جائے۔
بیان میں کہا گیا ہے: اسلامی تعاون تنظیم باہمی مشاورت سے سوڈان کے حالات جا جایزہ لینے کے بعد اس نتیجے پر پہنچا ہے کہ اسلامی ممالک کے اراکین ر مبنی ایک اعلی سطح وفد سوڈان میں مذاکرات کے لیے روانہ کیا جائے۔
بیان میں کہا گیا ہے: سوڈان میں حالات کا تقاضا ہے کہ فورسز کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ روک دیا جائے تاکہ انسانی بحران جنم نہ لے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ طرفین جنگ روک کر فوری طور پر صورت حال بہتر بنانے کے لیے مذاکرات کی طرف آجائے۔
پندرہ اپریل سے سوڈن میں فوج عبدالفتاح البرهان کی سربراہی میں اور ریپیڈ فورس محمد حمدان دقلو (حمیدتی) کی سربراہی میں جنگ کررہی ہیں اور انکے درمیان جھڑپوں میں اب تک سینکڑوں افراد ہلاک و زخمی ہوچکے ہیں۔/
4138641