امریکی قانون گذاری کی نشست کا آغاز تلاوت کلام پاک سے

IQNA

امریکی قانون گذاری کی نشست کا آغاز تلاوت کلام پاک سے

7:46 - May 07, 2023
خبر کا کوڈ: 3514251
ایکنا تھران: سینیٹ اور مجلس نمایندگان کا ایلینوی میں اجلاس کا آغاز تلاوت اور دعا سے ہوا۔

ایکنا نیوز- خبررساں ادارے البلد نیوز کے مطابق الازھر کے شیخ اور شیکاگو میں اسلامی مرکز کے امام حسن مصطفی علی نے مجلس نمایندگان اور سینیٹ اجلاس کے آغاز میں تلاوت کلام پاک کی سعادت حاصل کی اور انہوں نے قرآت کے بعد امن و عدالت کے قیام کے لیے دعا بھی کی۔

 

مذکورہ نشست امریکی اسلامی بھائی چارے کی کونسل کی درخواست پر شیکاگو میں منعقد کی گیی تھی جس میں مسلم کیمونٹی کے دو سو اراکین نے ایلینوی میں امریکی نمایندوں سے مختلف مسائل پر تبادلہ خیال کیا اور مسلم امور بارے قانونی سازی پر بات چیت ہوئی۔

 

شیخ حسن مصطفی نے خطاب میں کہا: خدا کے فضل سے دوسری بار مجلس نمایندگان اور سینیٹ اجلاس میں شرکت اور تلاوت کا موقع ملا ہے اور میں نے یہاں آیت آٹھ سوره مائده کی تلاوت کی جس میں ارشاد ربانی ہے: «يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا كُونُوا قَوَّامِينَ لِلَّهِ شُهَدَاءَ بِالْقِسْطِ ۖ وَلَا يَجْرِمَنَّكُمْ شَنَآنُ قَوْمٍ عَلَىٰ أَلَّا تَعْدِلُوا ۚ اعْدِلُوا هُوَ أَقْرَبُ لِلتَّقْوَىٰ ۖ وَاتَّقُوا اللَّهَ ۚ إِنَّ اللَّهَ خَبِيرٌ بِمَا تَعْمَلُونَ». (اے اهل ایمان! ھمیشہ [تمام امور میں] خدا کے لیے قیام اور عدل پر گواہ بننا اور لوگوں کی دشمنی تمھیں عدالت سے منصرف نہ کردے ؛ عدل سے کام لو کہ یہ پرہیزگاری سے قریب تر ہےاور خدا سے ڈرو؛ کیونکہ جو تم کرتے ہو خدا اس سے آگاہ ہے.)

 

انکا کہنا تھا: میں نے اس آیت کا انگریزی میں ترجمہ کیا اور مجلس نمایندگان اور سینیٹ اراکین کے لیے قانون سازی میں ہدایت اور عدالت کی توفیق اور امن کے لیے دعا کی۔/

 

4138798

نظرات بینندگان
captcha