ایکنا نیوز- آستانے حسینی کے مطابق داعش بارے کام کرنے والی خصوصی کمیٹی کا کہنا تھا کہ ان تکفیریوں کے جرم کو اجاگر کیا جارہا ہے تاکہ ان افراد کو سزا دینے کے عمل کو تیز کیا جاسکے۔
خصوصی کمیٰٹی کے سربراہ شیخ علی القرعاوی کا نیوز سے گفتگو میں کہنا تھا: مذکورہ کمیٰٹی تین سالوں سے اس حوالے سے داعش اور القاعدہ جرایم بارے کام اور تحقیق کررہی ہے۔
انکا کہنا تھا: ڈکومنٹری ٹیم اپنی سرگرمی میں باریک بینی سے تمام جرایم کو مستند طریقے سے پیش کررہی ہے اور اس حوالے سے صرف انٹرنیٹ اطلاعات پر اکتفا نہیں کیا جاتا ہے۔
شیخ القرعاوی کا کہنا تھا کہ ڈکومنٹری ٹیم تمام متاثرین سے رابطہ کررہی ہے اور ان سے ملاقات میں انکی مصیبت اور مظالم اور نفسیاتی مشکلات کو یکجا پیش کرنے کی کاوش کی جارہی ہے۔
اسی حوالے سے اقوام متحدہ کی ڈکومنٹری ٹیم (UNTAD) نے آستانے کی ڈکومنٹری کو سراہا اور قابل قدر قرار دیا ہے۔/
4139260