ایکنا نیوز- الخلیج اونلاین نیوز کے مطابق عمان کے مفتی اعظم شیخ احمد بن حمد الخلیلی نے فلسطینی مقاومت کو قابل تحسین قرار دیتے ہوئے کہا کہ قرآن آیات غاصبوں کی شکست کی نوید دیتی ہیں۔
الخلیلی نے ٹوئٹ میں کہا ہے: خدا کی نشانیاں یکے بعد دیگرے آرہی ہیں اور غاصب رژیم کی نابودی بارے خبر دیتی ہیں اور مقاومت کرنے والوں کو پیغام دیتا ہے کہ خدا ہر چیز پر قادر ہے۔
مفتی عمان نے ٹوئٹ میں اسرائیلی غاصب کی طرف اشارہ کرتے ہویے کہا ہے کہ وہ غاصبانہ پالیسی ترک کردے وگرنہ برا انجام انکا منتظر ہے جس کے بارے میں صرف خدا آگاہ ہے۔
انکا کہنا تھا: غاصبوں کے حامیوں کو چاہیے کہ اپنے مستقبل کی فکر کریں اور مجاہدین کامیابی کی طرف گامزن ہے کیونکہ خدا انکے ہمراہ ہے۔
گذشتہ جمعے کو سلطان نشین عمان نے مقاومت کو کامیابیوں کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے انکی کاوشوں کو سراہا تھا۔
۲۴ مارچ کو بھی مفتی عمان نے فلسطینی عوام کی مدد کی درخواست کی تھی تاکہ وہ غاصب رژیم کے مقابل جدوجہد جاری رکھ سکے۔/
4139572