ایکنا نیوز کے مطابق چونسٹھ سالہ اردنی شہری ابراهیم احمد نوّار جو شهر «السلط» میں رہتا ہے انہوں نے ذاتی کاوش سے «دائمی میوزیم عوامی ورثہ» کے نام سے میوزیم قایم کررکھا ہے۔
انکے میوزیم کے نادر اشیا میں ایک خوبصورت میناچر سے مزین قرآنی نسخہ ہے جس کا سایز ۲.۵ سینٹی میٹر طویل اور ۱.۵ سینٹی میٹر چوڑائی ہے۔
مذکورہ نادر قرآنی نسخے کی تاریخ واضح نہیں، تمام سوروں کی فہرستیں موجود ہیں اور اسکی تزئین و آرائش کی گیی ہیں اور انکے خط کو صرف مائیکرو دوربین سے پڑھا جاسکتا ہے۔
ماہرین کی مطابق یہ قرآن کم از کم سو سال پرانا ہے اور ممکنہ طور پر یہ بیسویں صدی کے اوایل میں تیار کیا گیا ہے۔/
4139390