مسلم مخالف پروپگنڈہ کرنے والی فلم ممنوع

IQNA

مسلم مخالف پروپگنڈہ کرنے والی فلم ممنوع

7:00 - May 11, 2023
خبر کا کوڈ: 3514283
ایکنا تھران: ایسی فلم جس سے نفرت اور تعصب کو ہوا مل رہی ہے بھارت کے بڑی ریاست میں نمائش کی اجازت نہیں ہوگی۔

ایکنا نیوز- العربی الجدید نیوز کے مطابق انڈیا کی بڑی ریاست میں ایسی فلم کو نشر کرنے پر پابندی لگا دی گیی ہے جس سے فرقہ واریت کو ہوا ملے تاہم انڈین کی شدت پسند حکومت اس کا دفاع کررہی ہے۔

مذکورہ فلم «کیرالا اسٹوری» میں دعوی کیا جاتا ہے کہ ۳۲ ہندو اور عیسائی خؤاتین اسلام قبول کرچکی ہیں جنمیں سے بعض نے داعش میں شمولیت کی ہیں۔

اس فلم کے مخالفین کا کہنا تھا کہ اس فلم میں جھوٹ اور افواہ سے مذہبی اختلافات کو ہوا دینے کی کوشش کی گیی ہے۔

شدید اعتراضات کے باوجود اس فلم کی انڈین وزیراعظم مودی نے حمایت کی ہے اور ہندو شدت پسندوں نے اس کو حقیقت پر مبنی قرار دیا ہے۔

مغربی بنگال جس کی آبادی پورے جرمنی کی آبادی سے زیادہ ہے اس فلم کی نمائش پر پابندی لگا دی ہے اور اس ریاست کے سربراہ ماماتا بانیرجی جس کی پارٹی مودی کے مخالف ہے اس فلم کو " تحریف شدہ داستان" قرار دیتی ہے۔

انہوں نے پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ اس فیصلے کا مقصد ہر قسم کی نفرت انگیزی اور تعصب کو روکنا اور امن و امان کو برقرار رکھنا ہے۔/

 

4139836

نظرات بینندگان
captcha