ایکنا نیوز- فلسطینی میڈیا کے مطابق اماراتی ٹوئٹ میں کہا گیا ہے کہ چین اور فرانس نے بھی غزہ کی صورتحال پر سلامتی کونسل کے اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا ہے۔
گذشتہ روز کے حملوں میں پندرہ فلسطینی شہید ہوگیے تھے جنمیں چار بچے، چھ خواتین اور تین جہاد اسلامی کمانڈر شامل ہیں جب کہ تیس دیگر زخمی ہوچکے ہیں۔
اقوام متحدہ ترجمان کے مطابق گوٹریس نے غزہ پر حملوں کی مذمت کرتے ہوئے طرفین کو پرامن رہنے کی دعوت دی۔
انکا کہنا تھا: اقوام متحدہ کا ادارہ ممبر ممالک کے ساتھ مقبوضہ علاقے کے امن پر کام کررہا ہے۔
اقوام متحدہ نے تاکید کی ہے ہماری اولین ترجیح یہ ہے کہ حملوں کا سلسلہ روک دیا جائے۔
انکا کہنا تھا کہ ہر طرح کی کشیدگی فلسطینی اور اسرائیلی دونوں طرف کو نقصان پہنچانے کا سبب ہے اور ہماری کوشش ہے کہ جنگ روک دی جائے۔/
4139896