الیکشن مہم کے اختتام پر مسجد ایاصوفیه میں اردگان کی تلاوت + ویڈیو

IQNA

الیکشن مہم کے اختتام پر مسجد ایاصوفیه میں اردگان کی تلاوت + ویڈیو

8:12 - May 16, 2023
خبر کا کوڈ: 3514309
ایکنا تھران: ترک صدر نے الیکشن دن کے اختتام پر استنبول کی مسجد ایا صوفیہ میں نماز ادا اور تلاوت بھی کی۔

ایکنا نیوز-  عربی۲۱ نیوز کے مطابق ترک صدر رجب طیب اردوگان نے گذشتہ روز الیکشن کے اختتام پر استنبول کی مسجد ایاصوفیہ میں نماز باجماعت ادا کی اور اس موقع پر لوگوں کی موجودگی میں تلاوت بھی کی۔

اس تقریب میں اسپیکر، وزیر ثقافت و سیاحت اور جسٹس اینڈ ڈیولپمنٹ پارٹی کے بعض اعلی حکام موجود تھے۔

 

اس موقع کی جو ویڈیو وائرل ہوئی ہے اس میں ترک صدر سورہ بقرہ کی ابتدائی آیات کی تلاوت کررہے ہوتے ہیں اور نمازی نعرہ تکبیر بلند کرتے دکھائی دیتے ہیں۔

 

ترک صدر ن مسجد ایا صوفیہ میں نمازیوں سے مختصر خطاب میں کہا کہ مسلمان ایکدوسرے کو ساتھ دیتے رہیں اور ایک دوسرے کی حمایت کریں اور آیت « وَاعْتَصِمُوا بِحَبْلِ اللَّهِ جَمِيعًا"» پر تاکید کرتے ہوئے مسلم وحدت پر تاکید کی۔

اردگان کے رقیب کمال قلیچدار اوغلو، نے الیکیشن مہم کا آغاز ترک رہنما مصطفی کمال آتاترک کے مزار پر حاضری سے کیا۔/

 

ویڈیو کا کوڈ

 

4140842

نظرات بینندگان
captcha