جلدی کیجیے!

IQNA

قرآن کہتا ہے/ 51

جلدی کیجیے!

6:56 - May 18, 2023
خبر کا کوڈ: 3514324
اگر کوئی ہمیں تاکید کرتا ہے کہ «جلدی کیجیے!»، توہم ضرور پوچھتے ہیں کہ کس چیز میں جلدی کریں؟ تاہم اسی سنگین غلطی کی بھاری قیمت چکانی پڑتی ہے۔

جس دنیا میں ہم بسر کرتے ہیں اس میں ہر طرف اسپیڈ نظر آتی ہے اور زندگی ہی تیز ہوچکی ہے اور کبھی کبھار سوچنے پر مجبور کرتی ہے کہ ہم اس قدر کوشش اور جلدی بازی کس چیز کے لیے کرتے ہیں؟

 

اگر اس سوال کا جواب نہ ملے تو یہ غفلت بتدریج ہمیں بے مقصد زندگی کی طرف لے جائے گی اور پوری زندگی بے معنی بن سکتی ہے۔

 

راہ سعادت میں مقابلہ!

قرآنی کی آیت کہتی ہے کہ «جلدی کیجیے!» اور اہل ایمان کی کوشش کو ایک مقابلے کے طور پر پیش کرتی ہے جس کی آخری منزل جنت اور جنتی نعمتیں ہیں۔

 

وَسَارِعُوا إِلَى مَغْفِرَةٍ مِنْ رَبِّكُمْ وَجَنَّةٍ عَرْضُهَا السَّمَاوَاتُ وَالْأَرْضُ أُعِدَّتْ لِلْمُتَّقِينَ؛ جلدی کیجیے تاکہ مغفرت الھی حاصل کرسکو، اور ایسی جنت جس کی وسعت آسمانوں اور زمین سے بڑھکر ہے اور جو پرہیزگاروں کے لیے تیار ہے۔»(آل عمران، ۱۳۳).

اس روحانی مقام تک پہنچنا مغفرت اور گناہ سے دوری کے بغیر ممکن نہیں لہذا اس مقابلے کا پہلا درجہ مغفرت اور دوسرا درجہ جنت تک پہنچنا ہے جو اسقدر بڑی ہے۔

 

نکات

تفسیر نور میں کہا جاتا ہے: بعض اسلامی دانشوروں کا خیال ہے کہ جنت اسی وقت موجود ہے اور یہ آیات «أُعِدَّتْ لِلْمُتَّقِينَ» يا «أُعِدَّتْ لِلْكافِرِينَ» اس پر دلیل ہے.

بخشش خدا کا کام ہے اور اس کی طرف جلد بازی ایک اچھے کام کی طرف جلد بازی ہے جس کا نتیجہ مغفرت ہے۔

حضرت على عليه السلام اس آیت کی تفسیر میں فرماتے ہیں: «سارعوا الى أداء الفرائض» انجام واجبات میں ایکدوسرے سے مقابلہ کرو۔

 

پیغامات

نیک کام میں جلدی، اس کی قدر میں اضافہ کرتی ہے. «سارِعُوا»

توبه و بخشش مانگنے میں جلدی، لازمی ہے. «سارِعُوا إِلى‌ مَغْفِرَةٍ»

 گناہوں کی بخشش، رب کائنات کا کام ہے. «مَغْفِرَةٍ مِنْ رَبِّكُمْ»

 پہلی چیز بخشش اور پھر جنت. «مَغْفِرَةٍ ... جَنَّةٍ»

 متققین کی جنت کی طرف جلد بازی، متققین کی صف میں شامل ہونا ہے۔

نظرات بینندگان
captcha