اظھار رائے کی آزادی کے بہانے سلمان رشدی کی حوصلہ افزائی

IQNA

اظھار رائے کی آزادی کے بہانے سلمان رشدی کی حوصلہ افزائی

8:14 - May 21, 2023
خبر کا کوڈ: 3514341
ایکنا تھران: گذشتہ سال حملے کے بعد پہلی بار ہندوستانی نژاد مرتد سلمان رشدی منظر عام پر آیا جہاں امریکہ میں اظھار رائے کے بہانے سے انکو ایوارڈ دیا گیا۔

ایکنا نیوز- سی این این کے مطابق معروف گستاخ دین و مذہب ہندوستانی نژاد مصنف کتاب آیات شیطانی  سلمان رشدی جو گذشتہ سال ایک حملے میں شدید زخمی ہوگیا تھا امریکہ میں انکو  PEN ایوارڈ دیا گیا ہے۔

تصویر میں معلوم ہوتا ہے کہ انکی ایک آنکھ ضایع ہوچکی ہے.

اظھار رائے کے ادبی گروپ کی جانب سے تقریب منعقد کی گیی تھی جس سے رشدی نے خطاب میں کہا کہ نہ لوٹنے سے لوٹنا بہتر ہے اور خوشی ہے کہ ایسی پذیرائی کی گیی، ہم میں اکثر دوسروں کی نمایندگی میں صرف کرتے ہیں۔

تقریب میں قرآن کی توہین کرنے والی شیطانی آیات کے مصنف نے دعوی کیا ہے کہ اس ایوارڈ کو وہ ان لوگوں کے نام کرتے ہیں جنہوں نے انکو نجات دی۔

پچھتر سالہ سلمان رشدی نے تقریب میں بلیک چشموں کے ساتھ شرکت کی تاکہ انکی زخمی آنکھ نظر نہ آسکے۔

 

سلمان رشدی کو اس حال میں آزادی بیان کا ایوارڈ دیا جارہا ہے کہ انکی کتاب «آیات شیطانی» سے دنیا کے اربوں مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچی ہے اور انکی دل آزادی ہوئی ہے۔

اس سال  PEN کی جانب سے سلمان رشدی کو ایوارڈ اس بات کی دلیل ہے کہ اس قسم کے ایوارڈ جان بوجھ کر سیاسی فیصلہ کرنے کی کوشش کرتا ہے اور یہ دکھاتا ہے کہ اس ایوارڈ کے لیے اربوں مسلمان کے گستاخ انکے لیے ایک بہادر مصنف ہے۔/

 

4141840

 

نظرات بینندگان
captcha