صحرائے عرفات میں خیمے نصب کردیے گیے

IQNA

صحرائے عرفات میں خیمے نصب کردیے گیے

8:12 - May 23, 2023
خبر کا کوڈ: 3514358
ایکنا تھران: وزارت حج و عمره کے مطابق زائرین خانہ کعبہ کے لیے ۳۵۰ هزار ٹینٹ منا و عرفات میں لگائے جارہے ہیں اور زائرین کے استقبال کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے۔

ایکنا نیوز- خبررساں ادارے خلیج آنلاین کے مطابق سعودی عرب کی وزارت حج و عمره کے مطابق منا اور عرفات میں ۳۵۰ هزار خیمے حج تمتع سال 2023 کے لیے لگایے جارہے ہیں۔

 

وزارت حج و عمرہ کے ترجمان حاتم قاضی، کا کہنا تھا: عرفات میں تقریبا دو لاکھ خیمے اور  منا میں ڈیڑھ لاکھ مختلف سایر کے ٹینٹ لگایے گیے ہیں تاکہ زائرین کعبہ کو سہولیات فراہم کرسکے۔

 

قاضی کا کہنا تھا: زائرین کے لیے بہتر مکانات فراہم کیے جارہے ہیں اور زائرین مکہ کو چار ہزار تین اقامت گاہوں کو اجازت نامے صادر کیے گیے ہیں۔

 

سعودی عرب میں حج کے موسم میں گرمی کے اضافے کا سامنا ہے اور سعودی حکام کی کوشش ہے کہ ٹینٹوں میں گرمی کا سدباب مختلف طریقوں سے کرسکیں۔/

 

 

نظرات بینندگان
captcha