عیسی مسیح؛ معجزے سے پیدا ہونے والا

IQNA

قرآنی شخصیات/ 41

عیسی مسیح؛ معجزے سے پیدا ہونے والا

7:32 - June 01, 2023
خبر کا کوڈ: 3514405
عیسی مسیح (ع) ان پیغمبروں میں سے ہے جس نے خاص اخلاق اور نرم رویے کے ہمراہ کافی لوگوں کو جذب کیا اور انکو خدا پرستی کی دعوت دی۔

ایکنا- حضرت عیسی ابن مریم(ع)، چوتھے صاحب شریعت انبیاء میں شمار ہوتا ہے، انکی کتاب کا نام انجیل ہے اور کہا جاتا ہے کہ انکی والدہ حضرت مریم حضرت یعقوب(ع) کی نسل سے ہے لہذا  حضرت عیسی بھی بنی اسرائیل میں شمار ہوتا ہے۔

حضرت عیسی  شهر بیت لحم، فلسطین میں پیدا ہوئے. کہا جاتا ہے کہ لفظ عیسی اصل میں عبرانی لفظ ہے اور اس کا معنی «یشوع» یعنی نجات دهنده ہے. ایک اور نام جوعیسی کے لیے آیا ہے، مسیح ہے؛ مسیح بھی عبرانی لفظ ہے اور اسکا  اصل «مشیحا» یعنی «مبارک» ہے.

حضرت عیسی آخری نبی ہے جو رسول اسلام حضرت محمد(ص) سے قبل دنیا میں آئے اور لوگوں کو اپنے بعد نبی کی آمد کی بشارت دیتے رہے اور کہا کہ انکا نام احمد ( حضرت محمد (ص) ہے)

حضرت عیسی(ع) کی ولادت معجزہ ہے اور وہ ایک ایسی عورت سے پیدا ہوئے جو غیر شادی شدہ تھی. حضرت مریم خدا کی منشا سے حاملہ ہوئی، خدا نے الھام کیا کہ جلد ایک فرزند دنیا میں آئے گا جس کے خاص معجزے ہوں گے اور خدا روح القدس سے انکی تائید کرے گا اور انکو کتاب اور حکمت عطا کرے گا اور وہ بنی اسرائیل کی طرف رسول بن کر جائے گا۔

قرآن میں حضرت عیسی کی ولادت کو ولادت حضرت آدم(ع) سے تشبیہ دیا گیا ہے کیونکہ وہ آدم کی طرح بغیر باپ کے پیدا ہوا ہے۔

اسی لیے مسیحی عیسی خدا کا فرزند ہے کیونکہ وہ جسمی طور پر اور الھی طور پر خدا کا فرزند ہے

تاہم مسلمانوں کا عقیدہ ہے کہ حضرت عیسی خدا کا نبی ہے جو معجزے کے طور پر متولد ہوئے ہیں. تاہم یہودیوں کے مطابق عیسی، مسیح نہیں اور اسمیں مسیح کی علامتیں نہیں۔

جیسے کہ خدا نے وعدہ کیا تھا کہ  مسیح معجزات کے حامل ہوں گے انکے معجزات دو حصوں میں ہے: رسالت سے قبل اور رسالت کے بعد؛ رسالت سے قبل انکی پیدایش معجزہ ہے اور اسی طرح گہوارے میں بولنا انکا معجزہ ہے۔

حضرت عیسی نے لوگوں سے اپنی پاکیزگی بارے اس طرح بات کی: «إِنِّي عَبْدُ اللَّهِ آتَانِيَ الْكِتَابَ وَجَعَلَنِي نَبِيًّا؛ وَجَعَلَنِي مُبَارَكًا أَيْنَ مَا كُنْتُ وَأَوْصَانِي بِالصَّلَاةِ وَالزَّكَاةِ مَا دُمْتُ حَيًّا؛ وَبَرًّا بِوَالِدَتِي وَلَمْ يَجْعَلْنِي جَبَّارًا شَقِيًّا؛ وَالسَّلَامُ عَلَيَّ يَوْمَ وُلِدْتُ وَيَوْمَ أَمُوتُ وَيَوْمَ أُبْعَثُ حَيًّا:

میں خدا کا بندہ ہوں مجھے کتاب دی گیی اور رسول بنایا گیا اور جہاں رہوں برکت کے ہمراہ ہوں اور جب تک زندہ ہوں نماز اور زکات کی سفارش کی گیی ہے، اور مجھے میری ماں کی نسبت پاکیزہ بنایا گیا ہے اور میں جابر و نافرمان نہیں، مجھ پر درود ہو جس دن میں پیدا ہوا اور جس دن مرونگا اور جس دن مبعوث ہونگا» (مریم/ 30 تا 33).

نظرات بینندگان
captcha